قومی خبریں

ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نے بزنس میں رکھا قدم، حیدرآباد میں ’جوہرفا‘ کے نام سے کھولا ایک ریسٹورنٹ

سراج نے کہا کہ ’’جوہرفا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ حیدرآباد نے مجھے میری پہچان دی اور یہ ریسٹورنٹ میری جانب سے ایک تحفہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ یہاں آئیں، ساتھ بیٹھیں اور ذائقہ دار کھانا کھائیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p> ’جوہرفا‘ تصویر سوشل میڈیا</p></div>

’جوہرفا‘ تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج نے فوڈ بزنس کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں ’جوہرفا‘ کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ ان کے نئے ریسٹورنٹ میں مغلئی، ایرانی، عربی اور چائنیز ذائقہ دار کھانوں کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ ریسٹورنٹ کا مینو خاص طور پر حیدرآبادی ذائقہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جو ہر عمر کے لوگوں کو کافی پسند آئے گا۔

Published: undefined

ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر محمد سراج نے پریس ریلیز میں کہا کہ ’’جوہرفا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ حیدرآباد نے مجھے میری پہچان دی اور یہ ریسٹورنٹ میری جانب سے ایک تحفہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ یہاں آئیں، ساتھ بیٹھیں، ذائقہ دار کھانا کھائیں اور گھر جیسا محسوس کریں۔‘‘ محمد سراج کے ریسٹورنٹ کھولنے کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کو مبارک باد دینا شروع کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ محمد سراج کا یہ ریسٹورنٹ حیدرآباد کے بنجارہ ہِلس کے روڈ نمبر 3 پر بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

محمد سراج ان دنوں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ دورہ پر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ اس میچ میں محمد سراج نے پہلی اننگ میں 2 وکٹ حاصل کیے تھے، جبکہ دوسری اننگ میں انہیں کوئی وکٹ نہیں مل پایا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ 2 جولائی سے ایجبسٹن، برمنگھم  میں کھیلا جائے گا اور اس مقابلہ میں محمد سراج سے بہترین کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined