
کمپالا: یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد 64 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے عام اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر سے متعلق معاملہ اٹھائے جانے کا ہندوستانی وفد نے شدید احتجاج کیاہندوستانی پارلیمانی وفد کی رکن روپا گنگولی نے ہفتہ کو کانفرنس میں پاکستان کے پروپیگنڈے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فوجی حکومت کی روایت پاکستان میں ہے جو 33 سال تک فوج کی حکمرانی میں رہا ہے، ہندوستان میں فوجی حکومت نہ کبھی تھی اور نہ ہی کبھی ہوگی پاکستان نے دراصل کانفرنس میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کشمیر کو یرغمال بنانے کا جھوٹا الزام لگایا۔
Published: 29 Sep 2019, 11:10 AM IST
لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد یوگنڈا کے کمپالا میں 22 سے 29 ستمبر تک منعقد 64 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں حصہ لے رہاہے۔اس وفد میں لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وپا گانگولی اور ڈاکٹر ایل هنومتھيا، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اپراجتا سارنگی سمیت لوک سبھا کی سکریٹری جنرل اسنیہہ لتا شریواستو شامل ہیں۔
Published: 29 Sep 2019, 11:10 AM IST
اس کے علاوہ ہندوستان کی جانب سے ریاست کے قانون ساز اسمبلیوں کے پریزائڈنگ افسران اور سکریٹری اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ قابل غور ہے کہ پاکستان نے اس سے پہلے مالدیپ میں ایک اور دو ستمبر کو منعقد کیے گئے جنوبی ایشیائی ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کے چوتھے سربراہی کانفرنس میں بھی کشمیر معاملے کو عالمگیر بنانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد لوک سبھا اسپیکراوم برلا کی قیادت میں زبردست مخالفت کی گئی تھی اور اور پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ایشوز کو سرے سے مستردکر دیا گیا تھا۔
Published: 29 Sep 2019, 11:10 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Sep 2019, 11:10 AM IST