قومی خبریں

تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت: وزیر خارجہ جے شنکر نے مارکو روبیو کو فون کر کے درج کرایا سخت احتجاج

خلیج عمان میں ایک تجارتی جہاز پر امریکی بحریہ کے حملے میں تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کر کے سخت احتجاج درج کرایا

<div class="paragraphs"><p>وزیر خاجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر</p></div>

وزیر خاجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

 

نئی دہلی: خلیج عمان میں ایک تجارتی جہاز پر امریکی بحریہ کے حملے میں تین ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے امریکہ کے سامنے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کر کے اس واقعے پر ہندوستان کی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مارکو روبیو سے گفتگو کے دوران خلیج میں امریکی بحریہ کے حملوں کے خلاف ہندوستان کا سخت احتجاج دہرایا۔ ان کے بقول ان حملوں میں تین ہندوستانی ملاح ہلاک ہوئے ہیں اور تجارتی جہاز رانی کے خلاف اس طرح کی جان لیوا کارروائیاں کسی بھی صورت میں درست نہیں ہیں۔

یہ واقعہ گزشتہ دنوں عمان کے ساحل کے قریب پیش آیا تھا، جہاں تیل بردار تجارتی جہاز ’ایم ٹی سیٹے بیلو‘ امریکی بحریہ کے حملے کی زد میں آ گیا تھا۔ پلاؤ کے جھنڈے والے اس جہاز پر مجموعی طور پر 24 ہندوستانی عملے کے ارکان سوار تھے۔ حملے کے بعد جہاز میں افراتفری مچ گئی اور فوری طور پر امدادی و بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئیں۔

Published: undefined

امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 21 ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا، تاہم تین ملاح لاپتا ہو گئے تھے۔ بعد ازاں ان تینوں کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈیک کیڈٹ آدتیہ شرما، انجن فٹر شیوانند چورسیا اور چیف انجینئر پٹنالا سریش کے طور پر کی گئی ہے۔

واقعے کے بعد حکومت ہند نے سفارتی سطح پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا۔ نئی دہلی میں تعینات امریکی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور اس معاملے پر ہندوستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ ہندوستان نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ہندوستانی ملاحوں کو لے جانے والے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی کہا کہ ہندوستانی عملے کے ارکان کو لے جانے والے تجارتی جہازوں کے خلاف امریکی بحریہ کی ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خلیج کے خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

دریں اثنا کانگریس نے بھی اس معاملے پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران تین مختلف تجارتی جہاز امریکی کارروائیوں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں تین ہندوستانی ملاح ہلاک ہوئے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم جی-7 اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، مگر ہلاک ہونے والے ہندوستانی ملاحوں کے لیے اظہار افسوس تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمپرومائزڈ پی ایم ’بھارت ماتا‘ کے بیٹوں کی حفاظت نہیں کر سکتا۔ کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مؤثر سفارتی اقدامات کرے اور ذمہ داروں سے جواب طلب کرے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined