قومی خبریں

ہندوستان مسلمانوں کے لئے جنت ہے، مختار عباس نقوی کا دعویٰ

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اقلیتوں کے لئے اور خاص طور پر مسلمانوں کے لئے جنت ہے۔ ان کے سماجی، اقتصادی، مذہبی حقوق ملک میں پختہ اور مستحکم ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سیکولرازم اور ہم آہنگی ہندوستان اور ہندوستانیوں کے لئے 'سیاسی فیشن' نہیں بلکہ ’پرفیکٹ پیشن‘ ( جنون وجذبہ) ہے اور اسی باہمی اقدار اور پختہ عزائم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو کثرت میں وحدت کے فارمولہ میں باندھ رکھا ہے۔

Published: undefined

مختار نقوی نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ’’اقلیتوں سمیت ملک کے تمام شہریوں کے آئینی، سماجی اور مذہبی حقوق ہندوستان کی آئینی اور اخلاقی ضمانت ہے۔ کسی بھی حالت میں ہماری کثرت میں وحدت کی طاقت کمزور نہیں ہو سکتی۔ ہمیں ہوشیار اور متحد ہو کر ایسی قوتوں کے پروپیگنڈے کو شکست دینا ہے‘‘۔

Published: undefined

مختار نقوی نے کہا کہ فیک نیوز اور اشتعال انگیز باتوں اور افواہ پھیلانے والی سازش سے ہم لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے کام ہو رہا ہے۔ اس طرح کی سازش سے کورونا وائرس کے خلاف ملک کی اجتماعی جنگ کو کمزور نہیں ہونے دینا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پورا ملک متحد ہوکر مذہب،علاقائیت، ذات پات کی تنگ قیود وحدود سے اوپر اٹھ کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر مختار نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اقلیتوں کے لئے اور خاص طور پر مسلمانوں کے لئے جنت ہے۔ ان کے سماجی، اقتصادی، مذہبی حقوق ملک میں پختہ اور مستحکم ہیں۔ اگر کوئی تعصب میں مبتلا ہو کر کسی قسم کی بات کر رہا ہے تو اسے اس ملک کی زمینی حقیقت دیکھنا چاہیے اور اسے قبول کرنا چاہیے۔

Published: undefined

اس ملک میں بڑی تعداد میں مسلم رہتے ہیں. ان کی گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں کی حکومت کے کاموں کا تجزیہ کرکے دیکھیں گے تو پتہ چلتا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں ان کی تعداد بڑھی ہے، تعلیم کے میدان میں وہ آگے بڑھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کی سمت میں وہ آگے بڑھے ہیں۔ سماج کے دیگر طبقوں کی طرح مسلمان بھی اونچی شرح ترقی میں شراکت دار بنے ہیں۔ اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو مسلمان بھی ترقی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی جب بھی ہموطنوں کی بات کرتے ہیں تو وہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کے لئے بات کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ سب کی خوشحالی اور ترقی کی بات کرتے ہیں اور اگر کسی کو یہ سب نہیں دکھائی پڑ رہی ہے تو یہ دیکھنے والوں کی دقت ہے۔

Published: undefined

مختار نقوی نے کہا کہ ملک کے تمام مسلم مذہبی رہنما، اماموں، مذہبی-سماجی تنظیموں اور ہندوستان کے مسلم سماج نے مشترکہ طور پر 24 اپریل سے شروع ہو رہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں پر ہی رہ کر عبادت، افطار اور دیگر مذہبی فرائض کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined