نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی مجموعی طورپر کورونا ویکسین کی 177.77 کروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکیں۔
Published: undefined
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 22 ہزار 513 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 914 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے چھ ہزار 915 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 92 ہزار 472 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 16 ہزار 864 افراد کو کووڈ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 550 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو لاکھ 23 ایک ہزار 647 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور کل 76 کروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 993 کووڈ ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined