نئی دہلی: ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی سفارتی آداب نہیں آتے اور وہ وزیر اعظم جیسے عہدے کے قابل نہیں ہیں۔
Published: 04 Oct 2019, 8:03 PM IST
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ عمران خان کے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جا کر وہاں کے لوگوں کو کنٹرول لائن تک مارچ کرنے سمیت مختلف تبصرو ں کے سلسلے میں ہندوستان کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر رویش کمار نے کہا کہ پہلی بار ان کے اس طرح کے بیان نہیں آئے ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کی اشتعال انگیز تقریر کی اور جس قسم کی زبان کا استعمال کیا، ہندوستان اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
Published: 04 Oct 2019, 8:03 PM IST
انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ نہیں ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ وہ بار بار جہاد کی اپیل کرتے ہیں۔ ویسے تو پاکستان سے توقع نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم کہیں گے کہ وہ پڑوسیوں کی طرح برتاؤ کرے۔ لیکن وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر آکر دوسرے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی درخواست کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس اعلی عہدے کے قابل نہیں ہیں جس پر وہ فائز ہیں۔
Published: 04 Oct 2019, 8:03 PM IST
کرتارپور کاریڈور کے بارے میں ایک سوال پر رویش کمار نے کہا کہ اس کوریڈور کی تعمیر کے سلسلے میں ہندوستان مکمل طور پابند عہد ہ ہے۔ اس میں ہم کسی طرح کی سیاست ہونے نہیں دینا چاہتے۔ ہم نے کچھ معاملات میں پاکستان سے جواب طلب کیاہے۔تیرتھ یاتریوں سے فیس لینے کا معاملہ ہے تو ہم نے کہا ہے کہ جذبات کا خیال رکھا جانا چاہئے اور اس لئے فیس نہیں لی جا سکتی ہے۔ اس معاملے پر توقع ہے کہ پاکستان جلد از جلد جواب دے۔ ترجمان نے کہا کہ چار لین کی سڑک بنانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ یاتری ٹرمینل کا کام اس ماہ مکمل ہو جائے گا۔
Published: 04 Oct 2019, 8:03 PM IST
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Oct 2019, 8:03 PM IST