قومی خبریں

’مہاراشٹر میں صدر راج کی سفارش جمہوریت کا قتل‘

سیتا رام یچوری نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ جب مہاراشٹر کے گورنر نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو آج رات 8 بجکر کر 30 منٹ تک کا وقت دیا تھا تو وقت گزرنے سے قبل ہی صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کیوں کر دی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی سخت تنقید کی ہے اور اسے جمہوریت کا قتل بتایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے منگل کے روز ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ جب مہاراشٹر کے گورنر نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو آج رات 8 بجکر کر 30 منٹ تک کا وقت دیا تھا تو وقت گزرنے سے قبل ہی صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کیوں کر دی گئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر، منی پور، گوا اور اتراکھنڈ سمیت تمام ریاستوں میں حکومت بنانے کے لئے اسی طرح وفاقی ڈھانچے کے ضابطوں اور روایات کی خلاف ورزی کر کے جمہوریت پر کھلے عام حملے کرتی رہی ہے۔ مہاراشٹر میں بھی اس نے یہی کیا ہے۔

Published: undefined

’کانگریس کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کیوں نہیں کیا گیا‘

ادھر، کانگریس نے کہا ہے کہ جب تمام سیاسی جماعتوں کو مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دینے کے لئے مدعو کیا اور وقت دیا گیا تو پھر کانگریس کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

چوہان نے کہا کہ سب سے بڑی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کو سب سے پہلے وقت دیا اور اس کے بعد شیو سینا کو وقت دیا گیا جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو آج رات ساڑھے8 بجے تک وقت دیا گیا لیکن گورنر نے کانگریس کو حکومت بنانے کے لئے مدعو نہیں کیا۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر سشیل کمار شندے نے کہا کہ اگر گورنر راج نافذ بھی ہو جاتا ہے اور اگر کوئی پارٹی اکثریت کے ساتھ گورنر کے پاس جاتی ہے تب بھی حکومت بن سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined