قومی خبریں

آئی آئی ایم احمدآباد کی ایک نایاب پہل، انڈاؤمنٹ فند کا قیام

انسٹی ٹیوٹ کی ریلیز کے مطابق پانچ سال کی مدت میں اس بندو بستی فنڈ یا انڈاؤ منٹ فنڈ کو 1000 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ (آئی آئی ایم)،احمدآباد نے آج اپنا بندوبستی فنڈ (اینڈاؤمنٹ فنڈ) شروع کرنے کا اعلان کیا جسے اسنٹی ٹیوٹ کے دس بانی سابق طلبہ کی 100 کروڑ روپے کی ابتدائی پرعزم رقم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انسٹی ٹیوٹ کی ریلیز کے مطابق پانچ سال کی مدت میں اس فنڈ کو 1000 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔آئی آئی ایم احمدآباد ہندوستان کا پہلا منجمنٹ اسکول ہے جس نے اس طرح کے پہلے بندوبستی فنڈ کو قائم کیا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے گورننگ بورڈ کے چیئرمین منگلم بڑلا منڈل نے کہا کہ بندوبستی فنڈ کسی بھی انسٹی ٹیوٹ کی مالی صحت کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے،جس سے ترقی اور خودمختاری کو فروغ ملتا ہے۔آئی آئی ایم احمدآباد بندوبستی فنڈ کو شروع کرنے میں اپنے فراخدلی سے تعاون کرنے کےلئے ہم بانی سابق طلبہ کی ستائش کرتے ہیں۔یہ فنڈ انسٹی ٹیوٹ کے طویل مدتی ہدفوں کو پورا کرنے اور اپنی خودمختاری کو بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

1961 میں قیام کے بعد سے ،آئی آئی ایم اے سے 33,000 سے زیادہ سابق طلبہ نکلے ہیں جو ہندوستانی کارپوریشنوں میں کارپوریٹس،صنعت ،تعلیم ،عوامی پالیسی اور خدمات کےشعبوں میں اہم تعاون دیتے آئے ہیں۔آئی آئی ایم اے سے منجمنٹ کی ڈگری والے سابق طلبہ کی ہندوستان کی ٹاپ 500 کمپنیوں میں سی ای او / سی ایکس او سطح کے کرداروں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔آئی آئی ایم احمدآباد کے سابق طلبہ نے ملک کے کچھ بہترین کاروباروں کا بھی قیام کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined