قومی خبریں

’مسائل کی نشاندہی کر اس کا حل نکالیں‘، تیجسوی یادو کی بہار حکومت کو نصیحت

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’ملک میں سب سے زیادہ جرائم، غربت، ہجرت، بدعنوانی اور سب سے زیادہ بے روزگاری بہار میں ہے۔ پُرتشدد جرائم اور اغوا میں بہار اول ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو، تصویر/آئی اے این ایس

 

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ایگزیکٹو صدر تیجسوی یادو نے اتوار (5 اپریل) کو ایک بار پھر این ڈی اے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے جرائم، غربت، ہجرت اور بدعنوانی جیسے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو نصیحت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جب تک آپ مسائل کی نشاندہی کر ان کا حل نہیں نکالیں گے تب تک اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ہر بار ایسے ہی انتخابات میں الیکشن کمیشن جیسے اداروں، بدعنوان افسران کے گٹھ جوڑ اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرنا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک میں سب سے زیادہ جرائم، غربت، ہجرت، بدعنوانی اور سب سے زیادہ بے روزگاری بہار میں ہے۔ پُرتشدد جرائم اور اغوا میں بہار اول ہے۔ دوسری جانب ملک میں سب سے کم شرح خواندگی، فی کس آمدنی، کسانوں کی آمدنی اور فی کس سرمایہ کاری بہار میں ہے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے مزید لکھا کہ ’’یہی نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ڈاکٹروں کے عہدے بہار میں خالی ہیں۔ تقریباً 58 فیصد عہدے خالی ہیں اور ملک میں سب سے زیادہ جھونپڑیوں میں رہنے والے لوگ بہار کے ہیں۔ بہار کی 14 فیصد آبادی جھونپڑیوں میں رہتی ہے۔‘‘ تیجسوی یادو نے آگے لکھا کہ ’’سنجیدگی سے اس پر غور و فکر کرو اور بتاؤ کہ 21 سالوں کے این ڈی اے دور حکومت کے بعد بھی بہار ترقی کے ان تمام اشاریوں میں قومی اوسط سے اتنا پیچھے کیوں ہے؟‘‘

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر کے مطابق 21 سالہ این ڈی اے حکومت اور 12 سالہ ’ڈبل انجن‘ حکومت کے باعث گزشتہ 2 دہائیوں سے تعلیم، روزگار، آمدنی، صنعتی ترقی، پیداوار اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات اور غذائیت سے لے کر اکثر سماجی، انسانی اور اقتصادی اشاریوں میں بہار سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔ واضح رہے کہ تیسجوی یادو اتوار کو جھارکھنڈ کے دورہ پر ہیں۔ جھارکھنڈ جانے قبل انہوں نے بہار میں شراب بندی کے قانون کو لے کر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ شراب بندی کی حالت سب کے سامنے ہے، حکومت کے لوگ ہی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined