قومی خبریں

مجھے بی جے پی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام پرامن ماحول میں احتجاج کررہے ہیں مگربی جے پی کے لوگ اس راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: شہریت ترمیمی بل پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کمیشن کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کے مطالبے پر بی جے پی کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ انہیں کسی سے بھی محب وطن ہونے کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے عوام پرامن ماحول میں احتجاج کررہے ہیں مگربی جے پی کے لوگ اس راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرشدآدباد میں بی جے پی کے پانچ ممبروں کو گرفتار کیا گیاہے جو مظاہرین کی ساتھ شامل ہوکر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے میں شامل تھے۔ان پانچوں افراد کے خلاف ساگر دیگھی ریلوے اسٹیشن کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ملک کے ہر ایک شہری سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کرتی ہوں، مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عوا م کی تشویش کی ازالہ کریں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اپنے ملک اور یہاں کے نظام پر فخر ہے۔میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔مجھے یہ مت بتائیں کہ بی جے پی کیا کہہ رہی ہے۔مجھے بی جے پی سے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔چوں کہ میں ان کے خلاف احتجاج کررہی ہوں اس لیے مجھے یہ لوگ غدار لکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ چوں کہ مرشدآباد پولس نے بی جے پی کے پانچ کارکنان کو ٹرین پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہ ییہ لوگ مقامی لوگوں کی شباہت بناکر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔پولس کے ہاتھوں گرفتار ابھیشک سرکار نے کہا کہ وہ بی جے پی رکن ہیں تاہم بی جے پی قیادت نے انکار کیا ہے کہ وہ بی جے پی ممبر نہیں ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کپڑے سے شناخت کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined