قومی خبریں

’ان کی وجہ سے میں شاہ رخ خان ہوں‘، سلیم خان کی ناساز طبیعت کے درمیان شاہ رخ خان کا پرانا جذباتی بیان آیا سامنے

شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’’جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا اور اپنے کیریئر کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، تب میں نے سلمان خان کے گھر کھانا کھایا تھا۔ اس دوران سلیم خان جی نے میری بہت مدد کی تھی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس

 

فلمی دنیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں کسی کے ساتھ کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہی ساتھ جب نہیں ملتا ہے تو کئی لوگوں کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں اور اگر مل جاتا ہے تو وہ فلمی پردے پر چمک جاتے ہیں۔ کیونکہ جب بھوک لگتی ہے تو سارے خواب دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ اسی بھوک کو سہارا دیا سلیم خان نے، جن کا دروازہ کبھی کسی کے لیے بند نہیں ہوا۔ جو چاہے ان کے گھر میں آ سکتا ہے اور کھانا کھا سکتا ہے۔

Published: undefined

سلیم خان کے اسی اپنے پن کو شاہ رخ خان اکثر یاد کرتے ہیں۔ 2018 میں شاہ رخ خان نے ان کے اسی مشفقانہ رویے کا ذکر آئی اے این ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔ ممبئی میں اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا تھا کہ ’’جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا اور اپنے کیریئر کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، تب میں نے سلمان خان کے گھر کھانا کھایا تھا۔ اس دوران سلیم خان جی نے میری بہت مدد کی تھی اور مجھے بہت پیار بھی دیا تھا۔ انہی کی بدولت میں ’شاہ رخ خان‘ بن پایا ہوں۔‘‘

Published: undefined

شاہ رخ خان ہی نہیں فلمی دنیا سے منسلک کئی لوگوں نے بتایا ہے کہ سلیم خان اور ان کا خاندان ہر شخص کا دل کھول کر استقبال کرتا ہے۔ خان خاندان کو اکثر ایک ایسے خاندان کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں کھانے کے دسترخوان سے کوئی بھوکا نہیں جاتا ہے۔ ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سورج پنچولی نے بھی اس کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ’’ان کا گلیکسی والا گھر ہمیشہ کھلا رہتا تھا، جو بھی آنا چاہتا، آ سکتا تھا۔ وہاں کوئی تالا نہیں تھا، وہ ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔ آپ کبھی بھی دروازہ کھول کر اندر جا سکتے تھے، جب بھی آپ چاہیں۔ آپ ان کا فریج کھول کر جو چاہیں کھا سکتے تھے، حالانکہ میں نے ایسا نہیں کیا تھا۔ خواہ ان کا پروٹین شیک پینا ہو، وٹامن لینا ہو یا پھر بچی ہوئی بریانی کو گرم کر کے کھانا ہو؟ کوئی آپ کو منع نہیں کرے گا۔‘‘

Published: undefined

ایک پرانے انٹرویو میں سلمان خان نے بڑے اور عالیشان بنگلے میں جانے کے بجائے گیلکسی اپارٹمنٹ میں رہنے کی وجہ بتائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے ایک بڑے عالیشان بنگلے میں رہنے کے بجائے باندرہ میں اپنے فلیٹ میں رہنا زیادہ اچھا لگتا ہے کیونکہ میرے والدین میرے اوپر والے فلیٹ میں رہتے ہیں۔ بچپن سے ہی میں اسی بائیں اور دائیں موڑ سے جاتا ہوں جو مجھے پسند ہے اور میں اسی طرح سے رہنا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سلیم خان اپنی دونوں اہلیہ سلمہ خان اور ہیلن، اپنے بیٹوں سلمان خان، سہیل خان اور ارباز خان، اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ممبئی کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ ان کا پورا خاندان اسی اپارٹمنٹ میں مقیم ہے۔ واضح رہے کہ سلیم خان کو مائنر برین ہیمریج کی وجہ سے کچھ روز قبل ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، فی الحال ان کی صحت میں کافی بہتری آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined