قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں جیل جانا بھی منظور: اکھلیش یادو

اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کی حمایت میں وہ پارٹی لیڈروں و کارکنوں کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رامپور: سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے 81 سے زیادہ مقدمے درج کئے جانے کے بعد رکن پارلیمان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے سنیچر کو کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کی حمایت میں وہ پارٹی لیڈروں و کارکنوں کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

اکھلیش یادو نے بی جے پی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ تم نے جیل بنوائی ہے اور ہم جیل جانے کو تیار ہیں‘‘۔ اکھلیش یادو رائے بریلی اور رامپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ایس پی سربراہ جمعہ کی رات کو یہاں پہنچے اور سنیچر کو ہم سفر گیسٹ ہاوس میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

اکھلیش نے پارٹی لیڈروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اگر ہم جیل گئے تو یو پی میں اگلی حکومت ہماری ہوگی۔اور تاریخ بھی اس کی گواہ ہے۔قریبی اضلاع کے ایس پی لیڈر پارٹی صدر سے ملنے اور اعظم کی حمایت کے لئے رامپور پہنچے۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے اعظم خان کو رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف پارٹی کارکنوں سے سینئر لیڈر کی حمایت میں احتجاج کی اپیل کی تھی۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ آزادی کے بعد حکومت نے ایک رات میں پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ کے خلاف 100 سے زیادہ مقدمات درج کئے تھے اور اب وہی کام اعظم خان کے خلاف کیا جارہا ہے۔یہ کافی مایوس کن ہے کہ انتظامیہ اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خاف گائے اور بکری چوری کا مقدمہ درج کررہی ہے۔اور یہ بات اک دم واضح ہوگئی ہے کہ سینئر لیڈر کے خلاف اس طرح کے مقدمے انہیں ہراساں و پریشان کئے جانے کے لئے درج کے جارہے ہیں۔اعظم نے بڑے پیمانے پر سماج کی خدمت کی ہے ہمیں عدالت میں پورا بھروسہ ہے اور یقینا ہماری جیت ہوگی۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

نظم ونسق اور بڑھتے کرائم کے معاملے میں یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے میعاد کار کو ’غنڈہ راج‘ سے تشبیہ دی جارہی تھی لیکن اب ہم اس حکومت کو کیا کہیں جن کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں تو وہیں بی جے پی اراکین اسمبلی اجتماعی عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

انہوں نے مزیدکہا کہ اب یہ بالکل واضح ہوچکا ہے کہ اناؤ ریپ کیس میں حکومت بی جے پی ایم ایل اے کو بچا رہی ہے تو وہیں شاہجہاں پور میں بی جے پی لیڈر پر لگے ریپ کے الزام کے معاملے میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے دفاع کے لئے کوئی بھی قدم بلا تردد اٹھا نے کا اعلان کرتے ہوئے سماج وادی صدر نے یہ واضح کیا کہ’ ہمارا اعظم خان کے ساتھ صرف سیاسی ہی نہیں خاندانی رشتہ ہے۔جب ملائم سنگھ مصیبت میں تھے اعظم خان ہمارے حمایت میں کھڑے تھے ہم ان کی پوری حمایت کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے‘۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

میٹنگ کے بعد اکھیلیش یادو اعظم خان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے وہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔اس کے بعد شام کے وقت وہ رائے بریلی کے لئے روانہ ہوجائیں گےجہاں پر وہ رات بھر قیام کریں گے اور اتوار کو لکھنؤ واپس ہوجائیں گے۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Sep 2019, 10:10 AM IST