
حیدرآباد: بزم رحمت عالم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلاد النبی عالیشان پیمانہ پر منایا جارہا ہے۔ماضی کی روایتوں کے مطابق اس سال بھی بزم کے ذمہ داران نے ’رحمت عالم انٹرنیشنل پیس ایوارڈ 2019‘ کی پیشکشی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بزم کی جانب سے گذشتہ تین برسوں سے انٹرنیشنل پیس ایوارڈ عطا کیا جارہا ہے۔
Published: undefined
بزم رحمت عالم کی جانب سے جلسہ میلاد النبی کا 10 نومبر اتوار کو مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں 11 بجے دن انعقاد عمل میں آئے گا جس میں مشہور و معروف علمائے کرام اور مشائخین عظام کے علاوہ معززین شہر و دانشوروں کی موجودگی میں ایوارڈ کی پیشکشی عمل میں آئے گی۔ بزم، اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور اسلام پیغام انسانیت کو فروغ دینے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے غیر مسلم اصحاب کو یہ ایوارڈ عطا کرتی ہے۔
Published: undefined
بزم کے صدرنشین جناب ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بتایا کہ جاریہ سال عالمی امن ایوارڈ مشہور و معروف عیسائی ادارہ ہنری مارٹن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پاکیم ٹی سامیول کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم اے مجیب نے بتایا کہ عالمی سطح بالخصوص حیدرآباد میں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ محتاج تعارف نہیں ہے یہ تحقیق ' بین مذہبی تعلقات اور رواداری کا ایک عالمی مرکز ہے۔ادارہ کا مقصد مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر پاکیم ٹی سامیول ' زکواۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے رکن عاملہ ہیں اورانہوں نے ویسٹ منیسٹر کالج ' آکسفورڈ سے اسلامک اسٹیڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ میں عربی ' سنسکرت' اردو ' فارسی کے لینگویج کورسس بھی ہیں اس کے علاوہ اسلام اور بین مذہبی تعلقات پر پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی بھی سہولت ہے۔اس سلسلہ میں جناب ایم اے مجیب صدر بزم رحمت عالم کی قیادت میں ایک وفد نے ڈاکٹر پاکیم ٹی سامیول سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کا اعلان کیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined