
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں جمعرات کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں منترالیم زون کے چلکلڈونا کے قریب ایک بولیرو گاڑی اور لاری کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبروں کے مطابق دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا اور کئی عقیدتمند گاڑی کے اندر ہی پھنس گئے۔ افسران نے بتایا کہ اس حادثے میں کل 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 5 لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 3 دیگر لوگوں کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ حادثے میں 10 سے 12 افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں ایمیگنور اسپتال لے جایا گیا ہے اور وہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام مرنے والے کرناٹک کے رہنے والے تھے۔ یہ سبھی عقیدتمند منترالیم مندر کے درشن کرکے لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس کے بعد انہوں نے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا۔ اسی دوران سڑک سے ملبے کو صاف کرایا گیا۔ پولیس نے اس واردات کے سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ تحقیقات آگے بڑھتے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
Published: undefined
اس سے قبل پنجاب کے شہر فتح گڑھ صاحب میں بھی خوفناک بس حادثہ ہوا تھا جس میں 6 عقیدتمندوں کی موت ہوگئی تھی۔ منگل کے روز تقریباً 40 یاتریوں کو لے کر ایک بس آنند پور صاحب سے واپس آتے وقت سڑک پر لگے کھمبے سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی۔ اس بس میں تقریباً 40 عقیدتمند سوار تھے۔ بیساکھی کے موقع پر درشن کرکے واپس آتے وقت بس میں تکنیکی خرابی آگئی تھی جس سے وہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا کرالٹ گئی۔ اس حادثے میں تقریباً 20 لوگ زخمی ہوئے تھے جن کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
کرنول سڑک حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا بھی اعلان کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آفس (پی ایم او) نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined