
ہیمنت بسوا سرما، تصویر آئی اے این ایس
آسام میں آج نئی حکومت کی حلف برداری ہونے والی ہے۔ ہیمنت بسوا سرما مسلسل دوسری بار آسام کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق وہ صبح 11:40 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ گوہاٹی کے ویٹنری کالج گراؤنڈ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہونے والی ہے جہاں ہیمنت کے ساتھ 4 وزرا بھی حلف لیں گے۔ ہیمنت کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔
Published: undefined
اپنی حلف برداری تقریب سے متعلق ہیمنت بسوا سرما نے آج صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں حلف برداری کرنے والے ساتھی لیڈران کا ذکر کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میرے 4 ساتھی– رمیشور تیلی، اتل بورا، چرن بورو اور اجنتا نیوگ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی باوقار موجودگی میں میرے ساتھ وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بورا ’آسام گن پریشد‘ (اے جی پی) کے صدر ہیں اور بورو، ’بوڈولینڈ پیوپلز فرنٹ‘ (بی پی ایف) کے رکن اسمبلی ہیں۔ یہ دونوں ہی این ڈی اے کی قیادت والی سابق حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ نیوگ بھی پچھلی حکومت میں وزیر تھیں۔ تیلی سابق مرکزی وزیر مملکت رہ چکے ہیں، جنہوں نے 2026 کے انتخابات میں ریاستی سیاست میں واپسی کی۔
Published: undefined
بہرحال، ہیمنت بسوا سرما نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ رکن اسمبلی رنجیت داس آسام اسمبلی کے اسپیکر عہدے کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری جانب سے انہیں دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ ہم سب مل کر ایک مضبوط، زیادہ ترقی یافتہ اور خوشحال آسام کے لیے پوری لگن سے کام کرتے رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی آسام میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی تیسری حکومت کی حلف برداری تقریب سے قبل پیر کی رات گوہاٹی پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیمنت بسوا سرما اور دیگر بی جے پی لیڈران نے گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کیا۔ پی ایم مودی این ڈی اے حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جس کی قیادت ہیمنت بسوا سرما مسلسل دوسری بار کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined