قومی خبریں

ہماچل کی کانگریس حکومت کو ملی ’سپریم‘ راحت، میئر اور ڈپٹی میئر انتخاب میں اراکین اسمبلی ڈال سکیں گے ووٹ

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد اب اراکین اسمبلی میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں میئر، ڈپٹی میئر، صدر اور نائب صدر کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس

 

ہماچل پردیش کی سکھوندر سنگھ سکھو حکومت کو بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق ایک اہم معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے اس عبوری حکم پر روک لگا دی ہے جس میں اراکین اسمبلی کو میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔ یعنی اراکین اسمبلی کے حق رائے دہی کو فی الحال بحال کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی ڈویژنل بنچ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے صدر و نائب صدر کے انتخابات صرف منتخب کونسلروں کے ذریعے کرائے جائیں اور نامزد اراکین، جن میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں، کو ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ عدالت نے کہا تھا کہ متعلقہ قانون اور قواعد کے تحت اراکین اسمبلی کو ایسا اختیار حاصل نہیں ہے۔

Published: undefined

ہماچل کی کانگریس حکومت کے ایڈووکیٹ جنرل انوپ رتن نے بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر روک لگاتے ہوئے ریاستی حکومت کو راحت فراہم کی۔ سپریم کورٹ کی اس مداخلت کے بعد اب اراکین اسمبلی میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں میئر، ڈپٹی میئر، صدر اور نائب صدر کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

Published: undefined

اس فیصلے کا براہ راست اثر ریاست کے شہری بلدیاتی اداروں میں ہونے والے انتخابات پر پڑے گا، جہاں اراکین اسمبلی کی شرکت کے حوالے سے قانونی تنازعہ جاری تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فی الحال سابقہ نظام بحال ہو گیا ہے اور آئندہ انتخابی عمل میں اراکین اسمبلی کا کردار برقرار رہے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined