قومی خبریں

کشمیر میں بھاری برف باری کی پیش گوئی، زمستانی ہواؤں میں تیزی

وادی کشمیر میں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کے باعث زمستانی ہواؤں میں تیزی ہے وہیں جھیل ڈل سمیت تمام آبی ذخائر ایک بار پھر منجمد ہو گئے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کے باعث جہاں ایک طرف زمستانی ہواؤں میں شمشیر کی تیزی جاری ہے وہیں ہفتے کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل سمیت وادی کے شہر دیہات کے آبی ذخائر کو ایک بار پھر منجمد پایا گیا۔

Published: undefined

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 12 اور13 جنوری کو بھاری برف باری متوقع ہے جبکہ 14 سے 17 جنوری تک کہیں کہیں برف وباراں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

Published: undefined

وادی میں جاری شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے دوسرے ہالف کے دوسرے دن اگرچہ موسم دن بھر خشک مگر ابر آلود رہا لیکن زمستانی ہواؤں میں شمشیر کی تیزی قدرے زیادہ ہی تھی جس کے باعث لوگ رات کے ساتھ ساتھ دن بھر بھی شدید سردی سے ٹھٹھرتے رہے اورجھیل ڈل سمیت شہر ودیہات کے ندی نالے بھی ایک بار پھر منجمد ہوئے تھے۔

Published: undefined

یو این آئی کے نمائندے، جس نے صبح کے وقت جھیل ڈل کا دورہ کیا، نے کہا کہ ودی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید نیچے درج ہونے کے باعث جھیل ڈل منجمد ہوا تھا اور اس کے ملحقہ دیگر آبی ذخائر بھی جم گئے تھے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی صبح کے وقت پانی جم گیا تھا اور بعض علاقوں میں لوگوں کو پانی کی سپلائی پائیپوں پر گرم پانی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہفتے کی صبح وضو کرنے کے لئے بھی پانی میسر نہیں تھا کیونکہ گھر میں نصب نل جم گئے تھے۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 12.6 ڈگری سینٹی اور منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined