قومی خبریں

آج یوپی سے پنجاب تک ہوگی شدید بارش، ہماچل اور اتراکھنڈ میں بھی بارش و آندھی کا الرٹ، بہار سیلاب کی زد میں

بہار کے نوگچھیا میں کئی گھروں تک سیلاب کا پانی پہنچ چکا ہے۔ کوسی ندی کی بڑھتی آبی سطح کے ساتھ گنگا کی طغیانی نے بھی لوگوں کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ کئی مقامات پر 5 سے 6 فیٹ تک پانی بھرا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شدید بارش کے بعد پیدا حالات/ آئی اے این ایس</p></div>

شدید بارش کے بعد پیدا حالات/ آئی اے این ایس

 

ملک بھر میں ان دنوں جھما جھم بارش ہو رہی ہے۔ مانسون کا اثر ملک کے بیشتر حصوں میں نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ مانسون اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے، لیکن اس کی خطرناک شکل اب بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مانسونی بارش کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں کوسی اور گنگا سمیت کئی ندیاں طغیانی پر ہیں۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 8 ستمبر کو ملک بھر میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔