قومی خبریں

ممبئی اور تھانے میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال، الرٹ جاری، عام زندگی مفلوج

موصولہ اطلاع کے مطابق ممبئی اور تھانے کے ساتھ ہی مغربی مہاراشٹر میں بھی اتوار تک ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ممبئی -گوا قومی شاہراہ پر زمین کھسکنے سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں آج ایک بار پھرطوفانی بارش نے شہر ہی نہیں بلکہ نواح میں واقع تھانے، بھیونڈی، ممبرا، میرا روڈ اور اردگرد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے اور صبح سویرے سے جاری بارش نے تین لوکل ریل لائنز اور سڑک پر موٹر گاڑیوں کی نقل و حمل کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

دفتر موسمیات کے حکام نے کہا کہ طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ رات دیر گئے سے جاری ہے اور ممبئی سے متصل تھانے شہر اور ضلع میں 140 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانے کے ساتھ ساتھ ملنڈ، بھانڈوپ، نہور اور تھانے کے رابوڑی اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا اور کئی مکانات اور ہاوسنگ سوسائٹیوں سے مکینوں کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ تھانے اسٹیشن مکمل طور پر ڈوب چکا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق ممبئی اور تھانے کے ساتھ ہی مغربی مہاراشٹر میں بھی اتوار تک ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ممبئی -گوا قومی شاہراہ پر زمین کھسکنے سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور سڑک کو دونوں سمت سے بند کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے کہا کہ کوکن اور وسطی مہاراشٹر میں حد سے زیاد ہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 4 اور 5 اگست کو تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی۔ ممبئی میں جمعہ کی شب سے ہونے والی موسلادھار بارش نے قلب شہر نائیگام، دادر اور کنگ سرکل کے ساتھ ساتھ مضافات میں اندھیری، دہیسر، ملن اور ملاڈ سب وے کو موٹر گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جو کہ ویسٹرن ریلوے کی پٹریوں کے نیچے واقع ہے۔

Published: undefined

میونسپل کارپوریشن کے مطابق بحرعرب میں مدوجزر کی وجہ سے پٹریوں کے پانی میں ڈوب جانے کے نتیجے میں سینٹرل اور ہاربر لائنوں کی لوکل ٹرینیں روک دی گئی ہیں جبکہ ویسٹرن ریلوے کی لوکل ٹرینیں تاخیر سے چلائی جا رہی ہیں۔ سمندر میں طغیانی کی وجہ سے باندرہ بینڈ اسٹینڈ میں نشیبی علاقوں کی بستیوں میں پانی گھس گیا ہے جبکہ ممبراعلاقہ میں ایک بہرکیف کی چھت منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی ہوا اور تھانے میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک کی موت واقع ہوگئی۔

Published: undefined

نوی ممبئی سے موصولہ خبر کے مطابق ایک پکنک اسپاٹ پر جھرنے میں ڈوب کر چار لڑکیوں کی موت واقع ہوگئی۔ پالگجر میں مویشی ندی میں بہہ گئے۔ بی ایم سی کے ذرائع نے اپیل کی ہے کہ شہری جمع پانی اور ساحل سے دور رہیں۔ حکام نے دوپہر ڈیڑھ بجے سے 24 گھنٹے کے لیے باجرہ وطوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined