قومی خبریں

گجرات میں زبردست بارش، 12 افراد جاں بحق

احمد آباد کے بوپل علاقے میں آج صبح ایک دیوار گرنے سے ایک مزدور کنبے کے 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں ضلع ناڈیاڈ میں کل دیر رات ایک 3 منزلہ مکان گرنے سے 4 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گاندھی نگر: گجرات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس کے سبب آبی ذخائر طغیانی پر ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے پیش آئے حادثات میں کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہی کل سالانہ اوسط بارش کی 11.40 فیصد بارش ہوئی ہے جو آج صبح چھ بجے تک 77.80 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ کل یہ 66.40 فیصد تھی۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست کے سبھی 33 اضلاع کے 251 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے جس میں سے سب سے زیادہ 380 ملی میٹر بارش ضلع بوتاڈ کے بروالا میں ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح چھ بجے تک 32 اضلاع کے 177 تعلقہ میں بارش ہوئی اور سب زیادہ 162 ملی میٹر جام نگر کے کالا واڑ میں درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی ریاست میں تیز سے بہت تیز بارش کا انتباہ دیا ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST

بارش کے سبب ندیوں اور باندھوں سے جڑے آبی ذخائر طغیانی پر ہیں۔ کالی 2، اجوا، موتیسر، دھولی دھوجا وغیرہ ڈیموں کے آبی ذخائر خطرے کے نشان سے اوپر ہیں۔ ڈھاڈھر، کراڈ وغیرہ ندیوں میں طغیانی ہے۔ نشیبی علاقوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST

راحت اور بچاؤ کے کام بھی تیزی سے جاری ہیں۔ بارش کے دوران احمد آباد شہر کے بوپل علاقے میں آج صبح ایک دیوار گرنے سے ایک مزدور کنبے کے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ کھیڑا ضلع ناڈیاڈ میں کل دیر رات ایک تین منزلہ مکان گرنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ سریندر نگر ضلع کے باوڈی گاؤں میں ندی عبور کرنے کے دوران تین لوگ بہہ گئے جبکہ بناس کانٹھا ضلع کے تھراڈ میں بارش کے سبب نرمدا ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST

این ڈی آر ایف کی ٹیم اور دیگر راحت ایجنسیوں نے سینکڑوں لوگوں کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ مقامی لوگوں نے جونا گڑھ کے جھانجھرڈا روڈ پر ایک ریلوے انڈر برج کے نیچے پانی میں پھنسی اسکولی بس سے 30 بچوں کو محفوظ باہر نکالا۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک اور ریل آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST

وزیراعلی وجے روپانی نے حالات کا جائزہ لیا اور راحتی کاموں کی نگرانی کے لئے یہاں ریاست کے ایمرجنسی کنٹرول روم پہنچ کر میٹنگ کی۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 3:10 PM IST