
حصار: جان سے مارنے کی دھمکی دینے، اہم عوامی نمائندہ ہونے کے باوجود مبینہ طور پر اشتعال انگیز زبان کا استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پربھگوان پرشورام جن کلیان سنستھان کے چیف کنوینرجیوتی پرکاش کوشک کی شکایت پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST
بھگوان پرشورام جن کلیان سنستھان کے چیف کنوینرجیوتی پرکاش کوشک نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولس انتظامیہ سے انہیں تحفظ مہیا کرانے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ’جن آشیرواد یاترا‘ گذشتہ چار ستمبر کو بروالا پہنچی تھی۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST
انہوں نے کہا کہ اس دوران وزیر اعلی کے پرچار (تشہیری) رتھ میں سوار ہریانہ ملازمین انتخاب کمیشن کے سابق رکن ڈاکٹر هرش موهن بھاردواج نے جب بروالا پہنچنے پر استقبال اور احترام کے طور پر وزیر اعلی کو چاندی کا تاج پہنانے کی کوشش کی تو اس پر وزیر اعلی بپھر گئے اور عوامی طور پر ڈاکٹر بھاردواج کو گردن کاٹنے کی دھمکی دے دی۔ جان سے مارنے کی دھمکی دیتے وقت وزیر اعلی کے ہاتھ میں برہمن سماج کے لوگوں کی طرف سے پیش کیا گیا اور مذہبی نشان فرسا بھی تھا۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST
کوشک نے کہا کہ کھٹر نے عوامی پلیٹ فارم پر ایک سینئر شہری سے اس قسم کا برتاؤ کرکے اپنے عہدے کے وقار کو ٹھیس پهچائي وہیں گردن کاٹنے کی دھمکی دینا قانونی جرم ہے۔یہ پورا معاملہ گزشتہ 11 ستمبر کو ان کے نوٹس میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کے ذریعے آیا۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST
انہوں نے بھگوان پرشورام جن کلیان سنستھان کی جانب سے اس معاملے میں وزیر اعلی کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسی دن حصار کے ضلع ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ شیوچرن اتري کو ایک خط ان ای میل آئی پر بھیجا تھا اور اگلے دن شہر کے معزز لوگوں کو ساتھ لے کر ان سے ذاتی طور پر مل کر بھی انہیں اس معاملے کی شکایت کی۔ لیکن پولس کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST
کوشک کے مطابق اس کے بعد گزشتہ 20 ستمبر کو قومی انسانی حقوق کمیشن کے سکریٹری جنرل اور ایگزیکٹو آفیسر کو انہوں نے تحریری شکایت دے کر اس معاملے میں کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔ آج صبح انہیں موبائل فون پر کمیشن کی جانب سے پیغام موصول ہوا جس رپورٹ کیا گیا ہے کہ ان کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق انسانی حقوق کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ہوئی۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Oct 2019, 11:04 PM IST