قومی خبریں

گجرات کے مہسانہ میں دردناک حادثہ، ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی کار، ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی موت

یہ فیملی راجستھان میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ’ایکو کار‘ سے احمد آباد کے رامول واپس لوٹ رہی تھی۔ سفر کے دوران اونجھا میں اُناوا کے قریب کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

گجرات کے مہسانہ ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 6 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ فیملی راجستھان میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ’ایکو کار‘ سے احمد آباد کے رامول واپس لوٹ رہی تھی۔ سفر کے دوران اونجھا میں اُناوا کے قریب کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ حادثہ ہوتے ہی موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ کار کے پرخچے اڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور ریسکیو کام شروع کیا۔

Published: undefined

اس دل دہلا دینے والے حادثے میں باپ بیٹا، ایک خاتون اور ایک بچے سمیت کل 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں رام لال کماوت، کومل کماوت، کیلاش کماوت، ایک بچہ اور ایک معمر خاتون کی موت ہوئی ہے۔ اوناوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

یہ حالیہ دنوں میں گجرات میں پیش آنے والا دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے۔ اس سے قبل ولساڈ ضلع میں کپاردہ–ناناپونڈھا ہائی وے پر کمبھ گھاٹ کے قریب پیش آئے ایک خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ متوفیان کپاردہ تعلقہ کے امبا جنگل گاؤں کے رہنے والے تھے۔ حادثے کے وقت کار میں کل سات افراد سوار تھے، جن میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل تھیں۔

Published: undefined

یہ حادثہ کمبھ گھاٹ کے اس تیز موڑ پر پیش آیا، جسے حکام پہلے ہی حادثات کا شکار علاقہ قرار دے چکے ہیں۔ ٹرک اور کار کی آمنے سامنے ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں سوار افراد اندر ہی پھنس گئے۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ دو شدید زخمی مردوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ بھی دم توڑ گئے۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined