
احمد آباد کے موٹیرا واقع آسارام کے آشرم کی تقریباً 45 ہزار مربع میٹر اراضی پر طویل عرصہ سے جاری تنازعہ اب فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اس زمین کا قبضہ واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے کے بعد انتظامیہ نے آشرم کیمپس میں موجود غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ خبر کے مطابق اس زمین کا استعمال دولت مشترکہ کھیل 2030 کی تیاریوں کے تحت وسیع اسپورٹس کمپلیکس کے لیے کیا جائے گا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق موٹیرا میں آشرم کے احاطے میں تقریباً 32 غیر قانونی یونٹ قائم کی گئی تھیں۔ تحقیقات کے دوران انتظامیہ کو پتہ چلا کہ یہ یونٹیں تجارتی سرگرمیوں اور غیرمجاز تعمیرات کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ سرکاری اراضی پر خلاف ورزی اور تجاوزات کے الزامات کی وجہ سے کلکٹر آفس کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آشرم ٹرسٹ نے ان تعمیرات کو قانونی شکل دینے کے لیے امپیکٹ فیس کے لیے درخواست دی لیکن حکام نے اسے مسترد کر دیا اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔
Published: undefined
گجرات ہائی کورٹ کی جسٹس ویبھوی ناناوتی نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت کو زمین واپس لینے کی اجازت دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ترقیاتی منصوبے کی ضرورت اور قواعد کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر حکومتی کارروائی صحیح ہے۔ اس فیصلے کے بعد احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کسی بھی وقت ناجائز تعمیرات ہٹانے کے لیےانہدامی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس زمین کو سردار پٹیل اسپورٹس انکلیو کی توسیع اور ایک جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس اور اولمپک ولیج کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Published: undefined
عدالت کا یہ فیصلہ ریاستی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم مانا جا رہا ہے۔ افسران کا خیال ہے کہ 2030 دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے لیے شہر میں عالمی معیار کی کھیل سہولیات کی تعمیر ضروری ہے۔ ایسے حالات میں یہ زمین تزویراتی لحاظ سے اہم مانی جارہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نہ صرف کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بہتر سہولیات حاصل ہوں گی بلکہ شہر کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
Published: undefined
دوسری طرف اس فیصلے سے آشرم کمپلیکس کے اندر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ انتظامیہ جلد ہی انہدامی کی کارروائی شروع کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی حفاظتی انتظامات اور قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ اس فیصلے سے برسوں سے جاری قانونی جنگ اب ختم ہوگئی ہے اور اب یہ زمین حکومت کے کنٹرول میں آ جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined