قومی خبریں

گجرات بورڈ کے دسویں درجہ کا ریزلٹ جاری، 83.86 فیصد طلبہ ہوئے کامیاب

گجرات کے وزیر تعلیم پردیومن واجا نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

گجرات سیکنڈری اور ہائر سیکنڈر ایجوکیشن بورڈ (جی ایس ای بی) نے بدھ کو صبح 8 بجے دسویں (ایس ایس سی 2026) درجہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال پوری ریاست میں مجموعی طور پر 83.86 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریزلٹ کا اعلان ایک سرکاری پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا گیا۔ گجرات کے پرائمری، سیکنڈری اور تعلیم بالغاں کے وزیر پردیومن واجا نے پریس کانفرنس میں ریزلٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

گجرات بورڈ کے دسویں (ایس ایس سی) اور بارہویں (ایچ ایس سی) کے امتحانات میں مجموعی طور پر 1527724 طلبہ شامل ہوئے تھے۔ ان امتحانات کو بغیر کسی نقل اور پریشانی کے مکمل کرانے کے لیے پوری ریاست میں 1701 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ صرف دسویں جماعت کی بات کریں تو رواں سال بورڈ امتحان کے لیے تقریباً 907175 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد اور کامیابی کے تناسب میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ سال 7 لاکھ سے زائد بچوں نے امتحان دیا تھا اور پاس ہونے والوں کی فیصد 83.08 رہی تھی، اس بار یہ اعداد و شمار بڑھ کر 83.86 فیصد ہو گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کئی بار انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے یا ویب سائٹ سرور ڈاؤن ہونے کے سبب طلبہ کو ریزلٹ دیکھنے میں کافی دقت آتی ہے۔ طلبہ کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے بورڈ نے اس بار واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کی خاص سہولت بھی فراہم کی ہے۔ یہ طریقہ انتہائی تیز اور آسان ہے۔ سب سے پہلے اپنے موبائل واٹس ایپ کھولیں اور بورڈ کے آفیشیل نمبر 6357300971 پر اپنا 6 ہندسوں کا ایگزام سیٹ نمبر ٹائپ کر کے سینڈ کر دیں۔ کچھ ہی سیکنڈس کے اندر آپ کا مکمل ریزلٹ آپ کے واٹس ایپ میسج میں آ جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گجرات بورڈ کے قوانین کے مطابق دسویں درجہ کا امتحان پاس کرنے کے لیے طالب علم کو ہر ایک مضمون اور تمام مضامین کو ملا کر کم از کم 33 فیصد نمبر لانے ضروری ہیں۔ جو طالب علم ایک یا 2 مضامین میں 33 فیصد نمبر نہیں لا پاتا ہے یا فیل ہو جاتا ہے۔ ایسے طلبہ کو گجرات بورڈ سال بچانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے طلبہ کمپارٹمنٹ امتحان کا فارم بھر سکتے ہیں۔ بورڈ سے ملی جانکاری کے مطابق اس سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد جون 2026 کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined