قومی خبریں

حکومت این آر پی کے ذریعے این آر سی نافذ کرنا چاہتی ہے: کانگریس

اجے ماکن نے کہا کہ این آر سی ہمیشہ بی جے پی کے ایجنڈے کا حصہ رہا ہے لیکن گزشتہ دس دنوں سے ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہرہ کے پیش نظر حکومت نے اس کا طریقہ بدل دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ قومی آبادی رجسٹر (این آر پی) میں ملک میں عام رہائشیوں سے جس طرح کے سوال پوچھنے کا التزام کے بارے میں اطلاعات مل رہی ہیں اس سے صاف ہے کہ حکومت کی این آر پی کے ذریعہ قومی شہری رجسٹر (این آر سی) نافذ کرنے کا منصوبہ ہے کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے جمعرات کو یہاں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہمیشہ این آرسی کی بات کرتے رہے ہیں۔ این آر پی کے بارے میں وہ کبھی بھی کوئی بات نہیں کی۔ وہ صرف این آر سی کی ہی رٹ لگاتے رہے ہیں لیکن گزشتہ ہفتے کے آخر میں اچانک مرکزی کابینہ کے اجلاس میں این آر پی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ این آر سی ہمیشہ بی جے پی کے ایجنڈے کا حصہ رہا ہے لیکن گزشتہ دس دنوں سے ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہرہ کے پیش نظر حکومت نے اس کا طریقہ بدل دیا ہے۔ این آر پی میں عام رہائشیوں سے جس طرح کے سوال پوچھنے کا التزام ہے اور ان سے جس طرح کی معلومات طلب کی جا رہی ہیں اس سے واضح ہے کہ حکومت این آر پی کی اطلاع کا استعمال این آر سی میں کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایا کہ این آر پی میں صرف کسی شخص کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے لیکن اس سے متعلق سوشل میڈیا پر جو معلومات سامنے آرہی ہیں اس کے مطابق این آر پی میں کے سلسلے میں عام شہری سے جو سوال پوچھے جا رہے ہیں اس میں ایک عام شہری سے کئی طرح کی معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔ مثلاً اپنا مقام پیدائش، اپنے دیگر رشتہ داروں کے بارے میں تفصیل دینے کے ساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس نمبر، آدھار نمبر، ووٹر کارڈ اور موبائل نمبر وغیرہ بتانا ہے جبکہ این آر پی کا جو معیار طے کیا گیا ہے اس میں اس طرح کے سوال پوچھنے کا التزام نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوشل میڈیا پر این آر پی کے بارے میں جاری کردہ بلیو پرنٹ کے بارے میں وضاحت کرنا چاہیے لیکن وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ اس میں جو اطلاعات طلب کی جارہی ہیں، اصلی پرنٹ میں عام شہری کے لئے این آر پی کے لئے وہی اطلاعات دینی ہوگی۔ یہ حکومت کی سازش ہے اور اس کی این آر پی کے ذریعہ سے این آر سی لاگو کرنے کی تیاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined