قومی خبریں

مہنگائی کے خدشات کے درمیان حکومت کا دعویٰ، ملک میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کا وافر ذخیرہ موجود

حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں سے بچیں اور گھبراہٹ میں خریداری نہ کریں

<div class="paragraphs"><p>پٹرول پمپ / آئی اے این ایس</p></div>

پٹرول پمپ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مہنگائی اور عالمی حالات کے اثرات کے درمیان مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کے ذخائر مناسب مقدار میں موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کی گھبراہٹ میں خریداری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور تمام سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مراکز پر پٹرول اور ڈیزل کی فروخت معمول کے مطابق جاری ہے۔

Published: undefined

پٹرولیم وزارت نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حکومت ہر سطح پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ روزمرہ زندگی میں توانائی کے استعمال میں بچت کی عادت اپنائیں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔

حکام نے کہا کہ عوام پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی گھبراہٹ میں خریداری سے بچیں کیونکہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ساتھ ہی لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر بھروسہ کریں۔

Published: undefined

حکومت کے مطابق موجودہ جغرافیائی اور سیاسی حالات کے باوجود گھریلو گیس، پائپ گیس اور نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی کمپریسڈ قدرتی گیس کی 100 فیصد سپلائی برقرار رکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں کے دوران تقریباً 190000 پانچ کلوگرام والے چھوٹے گیس سلنڈروں کی فروخت ہوئی، جبکہ صرف بدھ کے روز تقریباً 67600 چھوٹے سلنڈر فروخت کیے گئے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ گیس بکنگ کے مقابلے میں ایک کروڑ انتالیس لاکھ سلنڈروں کی ترسیل صارفین تک کی گئی۔ اس کے علاوہ مارچ سے اب تک تقریباً 7 لاکھ 3 ہزار پائپ گیس کنکشنوں میں گیس سپلائی شروع کی جا چکی ہے جبکہ مزید 2 لاکھ 72 ہزار کنکشنوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 9 لاکھ 75 ہزار کنکشنوں کے لیے ڈھانچہ مکمل کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 7 لاکھ 49 ہزار صارفین نے نئے پائپ گیس کنکشن کے لیے اندراج کرایا ہے۔ تیرہ مئی تک ستاون ہزار دو سو سے زیادہ صارفین نے ویب پورٹل کے ذریعے اپنے گھریلو گیس کنکشن واپس بھی کیے ہیں۔

حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس تقسیم کاروں کی اچانک جانچ کا عمل تیز کر دیا ہے۔ بدھ تک 401 گیس ایجنسیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 76 ایجنسیوں کو معطل کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق دوا سازی، کیمیکل اور رنگ سازی کی صنعتوں کو بھی روزانہ مائع پٹرولیم گیس کے ذخیرے سے مناسب مقدار میں سپلائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ صنعتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined