قومی خبریں

ہولی پر یوپی-بہار جانے والوں کے لیے راحت بھری خبر، ریلوے نے کیا 1410 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

کئی ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ 90 سے لے کر 200 کے پار پہنچ گئی ہے۔ دہلی، ہاوڑہ اور پٹنہ روٹ کی تقریباً 80 فیصد ٹرینوں میں فی الحال سیٹ دستیاب نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں بھیڑ کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹرین میں بھیڑ کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

 

ہولی سے قبل اترپردیش اور بہار جانے والی ٹرینوں میں ٹکٹ ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ 4 مارچ کو ہولی ہونے کے باوجود، تہوار سے تقریباً 2 ماہ قبل ہی سلیپر اور ریزرو کلاس کی زیادہ تر سیٹیں فل ہو چکی ہیں۔ بڑھتی بھیڑ اور طویل ویٹنگ لسٹ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے 28 فروری سے 9 مارچ کے درمیان ہولی اسپیشل ٹرینوں کے چلانے کا فیصلہ لیا ہے، تاکہ مسافروں کو راحت مل سکے۔

Published: undefined

ہر سال کی طرح اس بار بھی دہلی-این سی آر، ممبئی، پنجاب اور دیگر بڑے شہروں میں کام کرنے ولاے لوگ ہولی پر اپنے گاؤں گھر لوٹنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ خاص طور پر یوپی اور بہار روٹ پر مسافروں کی تعداد اچانک بڑھ گئی ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نئی دہلی سے پٹنہ، دربھنگہ، جئے نگر، پریاگ راج اور رانچی جانے والی زیادہ تر ٹرینوں میں سلیپر اور اے سی کوچ پہلے ہی بھر چکے ہیں۔ کئی ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ 90 سے لے کر 200 کے پار پہنچ گئی ہے۔ دہلی، ہاوڑہ اور پٹنہ روٹ کی تقریباً 80 فیصد ٹرینوں میں فی الحال سیٹ دستیاب نہیں ہے۔

Published: undefined

مسافروں کی اس بھاری بھیڑ کو سنبھالنے کے لیے ہندوستانی ریلوے نے ہولی کے موقع پر پورے ملک میں تقریباً 1410 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریلوے کے مطابق یہ ٹرینیں 28 فروری سے 9 مارچ کے درمیان چلائی جائیں گی۔ ان کا مقصد یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں کی جانب جانے والے مسافروں کو راحت دینا ہے۔ سب سے زیادہ توجہ شمالی ہندوستان کے روٹس پر رکھی گئی ہے۔ صرف شمالی ریلوے سے 108 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، جو بنیادی طور پر دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام جیسے اسٹیشنوں سے روانہ ہوں گی۔ اس سے این سی آر میں کام کرنے والے لوگوں کو گھر پہنچنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریلوے کے مختلف زون بھی اس دوران اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے (ای سی آر) نے 285 اسپیشل ٹرینیں، خاص کر بہار اور مشرقی یوپے کے لیے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح مغربی ریلوے 231، سنٹرل ریلوے 209، ساؤتھ سنٹرل ریلوے 160، ناردرن ریلوے 108 اور نارتھ ویسٹرن ریلوے نے 71 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ کچھ ریگولر ٹرینوں کے اضافی دورے بھی بڑھائے گئے ہیں تاکہ بھیڑ کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Published: undefined

یوپی اور بہار روٹ پر خاص توجہ دیتے ہوئے ریلوے نے کئی ہولی اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے کچھ اہم ٹرینیں مسافروں کے لیے راحت کا باعث بن سکتی ہیں۔

  • سوگریا-داناپور-سوگریا ہولی اسپیشل: یہ ہفتہ واری ٹرین 28 فروری سے 9 مارچ تک چلے گی۔ راستے میں پریاگ راج چھیوکی، مرزاپور، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن، بکسر اور آرہ جیسے بڑے اسٹیشنوں پر ٹھہراؤ ہوگا۔ اس ٹرین میں ابھی سیٹ ملنے کا امکان ہے۔

  • رانی کملاپتی-داناپور-رانی کملاپتی ہولی اسپیشل: یہ ٹرین 27 فروری سے 3 مارچ کے درمیان 2-2 دورے لگائے گی۔ جبل پور، کٹنی، ستنا اور پریاگ چھیوکی جیسے اسٹیشنوں سے گزرنے والی یہ ٹرین مدھیہ پردیش اور بہار کے مسافروں کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

  • درگاہ-حضرت نظام الدین-دُرگ ہولی اسپیشل: یہ ٹرین یکم مارچ اور 2 مارچ کو دُرگ سے اور 2 اور 3 مارچ کو دہلی سے چلے گی۔ متھرا، آگرہ، جھانسی، ساگر، کٹنی اور رائے پور جیسے اہم اسٹیشنوں پر اس کا ٹھہراؤ ہوگا۔

اس کے علاوہ ہاپا-لاگون ٹرین کے دوروں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو گجرات سے شمال مشرق کی طرف سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہولی سے قبل کوئی اہم ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ لمبی ہو چکی ہے۔ پنجاب میل، مہاکوشل ایکسپریس، پاتال لوک ایسکپریس، امرتسر ایکسپریس، کیرالہ ایکسپریس، بھوپال شتابدی اور نئی دہلی شتابدی جیسی ٹرینوں میں بھی ٹکٹ ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسے میں مسافروں کے لیے اسپیشل ٹرینوں میں ٹکٹ بک کرنا ہی بہتر متبادل مانا جا رہا ہے۔ ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار نہ کریں اور جلد از جلد ٹکٹ بک کر لیں۔ اسپیشل ٹرینوں کی اطلاع ریلوے کے آفیشل ویب سائٹ  اور آئی آر سی ٹی سی ایپ پر دستیاب ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined