قومی خبریں

راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی، نئی حکومت کو میرا تعاون حاصل رہے گا: نیتیش کمار

نتیش کمار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پارلیمانی زندگی کے آغاز سے ہی میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں بہار قانون ساز مجلس کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی

 
PS

راجیہ سبھا جانے کی خبروں کے درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جمعرات (05 مارچ) کو وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے آپ نے مجھ پر جو اعتماد اور حمایت برقرار رکھی ہے، اسی کی بنیاد پر ہم نے بہار اور آپ تمام لوگوں کی پوری ایمانداری سے خدمت کی ہے۔ آپ کے بھروسے اور حمایت کی طاقت ہی تھی کہ بہار آج ترقی اور وقار کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ اس کے لیے میں نے پہلے بھی کئی بار آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Published: undefined

 پوسٹ میں نتیش کمار نے آگے لکھا کہ ’’پارلیمانی زندگی کے آغاز سے ہی میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں بہار قانون ساز مجلس کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔ اسی سلسلے میں، اس بار ہونے والے انتخابات میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’میں آپ کو پوری ایمانداری سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا یہ رشتہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور آپ کے ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ بہار بنانے کا عزم پہلے کی طرح قائم رہے گا۔ جو نئی حکومت بنے گی، اسے میرا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل رہے گی۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے راجیہ سبھا رکن بننے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے جے ڈی یو کارکن نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک ہے۔ جو نتیش کمار طلبہ تحریک سے لے کر آج تک بہار کے عوام کی خدمت کرتے رہے... بہار کے عوام انہیں اپنا خاندان مانتے ہیں۔ نتیش کمار کے علاوہ یہاں کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نہیں ہو سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ برقرار رہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined