قومی خبریں

گوا: ایس آئی آر کی حتمی ووٹر لسٹ 14 فروری کو نہیں ہوگی جاری! الیکشن کمیشن نے ریاستی چیف الیکشن افسر کو لکھا خط

مسودہ ووٹر لسٹ میں شامل 11.85 لاکھ ووٹرس میں سے 10.84 لاکھ کو مسودہ فہرست میں شامل کیا گیا، جبکہ دیگر 1.01 لاکھ کو غیر حاضر، منتقل، متوفی یا دوہرے اندراج کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن / یو این آئی</p></div>

الیکشن کمیشن / یو این آئی

 

گوا میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد حتمی ووٹر لسٹ 14 فروری کو جاری کی جانی تھی۔ اس کے متعلق گوا کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) نے تیاری شروع کر دی تھی، لیکن اب فائنل ووٹر لسٹ 14 فروری کو جاری نہیں ہوگی۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گوا کے کے چیف الیکشن آفیسر کو خط لکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب گوا کی فائنل ووٹر لسٹ 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بدھ کو اعلان کیا کہ گوا میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تحت حتمی ووٹر لسٹ 14 فروری کو جاری نہیں کی جائے گی۔ اب ووٹر لسٹ 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گوا کے چیف الیکشن آفیسر کو لکھے خط میں کہا کہ ایس آئی آر کے تحت حتمی ووٹر لسٹ 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔

Published: undefined

ای سی آئی نے گوا کے سی ای او کو اس تعلق سے سیاسی پارٹیوں اور دیگر لوگوں مطلع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دراصل گزشتہ سال 16 دسمبر کو مسودہ ووٹر لسٹ جاری کی گئی تھی، جبکہ حتمی ووٹر لسٹ ہفتہ (14 فروری) کو جاری کی جانی تھی۔ مسودہ ووٹر لسٹ میں شامل 11.85 لاکھ ووٹرس میں سے 10.84 لاکھ کو مسودہ فہرست میں شامل کیا گیا، جبکہ دیگر 1.01 لاکھ کو غیر حاضر، منتقل، متوفی یا دوہرے اندراج کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گوا میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل 4 نومبر سے شروع ہوا تھا۔ 31 دسمبر تک اسے مکمل کیا جانا تھا اور یکم جنوری کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنی تھی۔ اس درمیان ای سی آئی نے ایس آئی آر عمل کو 19 جنوری تک بڑھا دیا۔ اس کے بعد طے کیا گیا کہ 14 فروری کو فائنل ووٹر لسٹ جاری کر دی جائے گی۔ لیکن ایک بار پھر ای سی آئی نے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ جبکہ گوا میں ایس آئی آر کی شروعات میں الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ وقت مقررہ پر اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined