
گگ ورکرس کے نمائندہ وفد کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں ’جَن سنسد‘ میں گگ ورکرس کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے گگ ورکرس کے سامنے موجود مسائل اور اس کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس کی کچھ تصویریں اور ویڈیو کانگریس نے آج ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’آج ملک میں گگ ورکرس بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کے پاس نہ تو مستحکم آمدنی ہے، نہ سماجی تحفظ۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’راہل گاندھی جی نے گگ ورکرس کے وفد کو بھروسہ دلایا کہ کانگریس پارٹی حق کی اس لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم انھیں حق دلا کر رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
ایک دیگر ایکس پوسٹ میں کانگریس لکھتی ہے کہ ’’بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد میں گگ ورکرس کا ’وَرک لائف بیلنس‘ پوری طرح بگڑ چکا ہے۔ ہم کانگریس حکمراں ریاستوں میں ایک قانونی ڈھانچہ بنا رہے ہیں، تاکہ گگ ورکرس کو سماجی سیکورٹی، کم از کم آمدنی اور مساوات کا حق مل سکے۔‘‘ ساتھ ہی اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’گگ ورکرس کی یہ لڑائی صرف روزگار کی نہیں، وقار، سیکورٹی اور سماجی انصاف کی ہے، جس میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
Published: undefined
گگ ورکرس کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو راہل گاندھی نے اپنے فیس بک ہینڈل سے بھی شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کچھ دن قبل ’جَن سنسد‘ میں گگ ورکرس کے نمائندہ وفد سے ملاقات ہوئی۔ بات چیت سے صاف ہوا کہ گگ اکونومی کے فائدے مزدوروں تک پہنچانے کے لیے مضبوط اور ذمہ دار سرکاری کارروائی ضروری ہے۔‘‘ گگ ورکرس کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج گگ ورکرس کے پاس نہ مستحکم آمدنی ہے، نہ سماجی تحفظ، نہ میڈیکل/انشورنس جیسی بنیادی سہولیات۔ ورک-لائف بیلنس ٹوٹا ہوا ہے اور بنیادی انسانی وقار سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں گگ ورکرس سے متعلق کچھ انتہائی اہم مسائل کا ذکر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ خاتون گگ ورکرس دوہرے استحصال کا شکار ہیں۔ وہ معاشی معاشی عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ وقار اور سیکورٹی کے بحران کا بھی سامنا کر رہی ہیں۔ راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’تعاون پیش کرنے کی جگہ خاتون گگ ورکرس سے محنت کا وقار چھینا جا رہا ہے۔‘‘ دلت اور قبائلی طبقہ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اس سسٹم میں طبقہ اور ذات پر مبنی تفریق گہرائی سے دیکھنے کو ملتی ہے۔ گگ ورک سیکٹر میں بڑی تعداد میں دلت و قبائلی طبقات کے مزدور ہیں، جن کے ساتھ استحصال مزید بڑھ جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
حکمراں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’ریاستوں اور مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی حکومتیں اس ناانصافی پر آنکھیں موندے ہیں۔ نہ مضبوط قانون ہے، نہ سماجی سیکورٹی، نہ ہی گگ کمپنیوں کی جوابدہی۔‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’کانگریس کی حکومتیں حقوق پر مبنی قوانین پر کام کر رہی ہیں، تاکہ گگ ورکرس کو سماجی تحفظ، کم از کم آمدنی اور مساوات کا حق مل سکے۔ ہم اپنی ریاستوں میں ایک ماڈل قانونی ڈھانچہ بنا رہے ہیں، جسے ملک بھر میں نافذ کیا جا سکے۔‘‘ آخر میں انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’گگ ورکرس کی لڑائی صرف روزگار کی نہیں، یہ وقار کے ساتھ ساتھ تحفظ اور سماجی انصاف کی بھی لڑائی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
اے آئی سے بہتر شدہ
تصویر: محمد تسلیم