قومی خبریں

یوگی راج میں پولس بھی غیر محفوظ! خاتون کانسٹیبل کو ماری گئی گولی

اترپردیش کے ضلع باغپت میں بے خوف بدمعاشوں نے مزاحمت کرنے پر خاتون کانسٹیبل کو گولی مار دی اور اسکوٹی لوٹ کر فرار ہوگئے، اسکوٹی کی ڈگی میں تقریباً 2 لاکھ روپئے رکھے ہوئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت میں بے خوف بدمعاشوں نے مزاحمت کرنے پر خاتون کانسٹیبل کو گولی مار دی اور اسکوٹی لوٹ کر فرار ہوگئے، اسکوٹی کی ڈگی میں تقریباً 2 لاکھ روپئے رکھے ہوئے تھے۔

Published: undefined

ایس پی پرتاپ گوپیندر یادو کے مطابق غازی آباد کے خاتون تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل رینو دوشنبہ کی شام اسکوٹی سے باغپت ضلع کے لہاری گاؤں میں واقع اپنی سسرال جا رہی تھی۔ تقریباً سات بجے انہیں نیتھلا گاؤں کے ایک پبلک اسکول کے نزدیک بائیک سوار دو نقاب پوش بدمعاشوں نے روک لیا اور لوٹ کی کوشش کرنے لگے۔ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے رینو پر فائرنگ کر دی اور اس کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ زخمی رینو کو ابتدائی علاج کے بعد دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی معلوم چلا ہے کہ رینو کا اپنے شوہر سے تنازعہ چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سسرال کی طرف سے رینو پر پہلے بھی حملہ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں خاتون کانسٹیبل نے کہا کہ اس کی ساس نے اس کو مارنے کی سپار ی دی ہوئی ہے۔

Published: undefined

ایس پی پرتاپ گوپیندر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پولس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کر رہی ہے اور معاملے کا جلد ہی پردہ فاش کر دیا جائےگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined