قومی خبریں

دہلی میں کورونا سے بڑی راحت، انفیکشن کے کیسز میں کمی، 6430نئے کیسز

دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13،87،411 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے اب تک 21،244 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

فائل تصویر
فائل تصویر  آئی اے این ایس

قومی دارالحکومت میں ہفتہ کے روزعالمی وبا کوروناوائرس کے نئے کیسز کم ہوکر 6430 تک پہنچ گئے اور اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 337 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

کل ایک ہیلتھ بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی تھی۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ دہلی میں کورونا کی دوسری لہر میں مثبت شرح سب سے زائد 11.32 فیصد رہی جبکہ شرح اموات 1.53 فیصد ہے۔

Published: undefined

دہلی میں تازہ ترین انفیکشن کےبعد ایکٹو کیسزکی مجموعی تعداد 66،295 تک پہنچ گئی لیکن اس دوران اس وبا کو 11،592 مریضوں نے شکست دی ۔ دارالحکومت میں مجموعی طور پر 56،811 ٹیسٹوں میں یہ کیسز سامنے آئے، جن میں 46،744 آر ٹی پی سی آر / سی بی این اے اے ٹی / ٹرو نیٹ اور 10،037 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہیں۔

Published: undefined

دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13،87،411 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے اب تک 21،244 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمارکےمطابق دارالحکومت میں 7223 کووڈ بیڈ دستیاب ہیں اور 556 کووڈ کیئر سنٹر اور 547 کووڈ ہیلتھ کیئرہیں۔

Published: undefined

بلیٹن میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز 5343 مستفیدین کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے، جس میں سے 4053 کو کورونا کی پہلی خوراک اور 1286 کو دوسری خوراک دی گئی ۔ عید الفطر کی وجہ سے جمعہ کے روز سرکاری مراکز بند رہنے کی وجہ سے ویکسینیشن کی تعداد کمی آئی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined