
تصویر آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق سینئر آئی اے ایس افسر شانت منو کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔ لوک بھون (گورنرہاؤس) کی جانب سے منگل کو جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے سیکشن 36 کی ذیلی دفعہ (3) کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرنے آئی اے ایس (ریٹائرڈ) شانت منو کو جموں و کشمیر کا ریاستی الیکشن کمشنرمقررکیا ہے۔ وہ 5 سال کی مدت کے لیے یا 70 سال کی عمر تک پہنچنے تک ( جو بھی پہلے ہو) جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
Published: undefined
لیفٹیننٹ گورنر سنہا کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی الیکشن کمشنر کی تقرری سابق سینئر آئی اے ایس افسر شانت منو کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔ ان کی تقرری کی شرائط و ضوابط کے بارے میں حکومت بعد میں مطلع کرے گی۔ شانت منو 31 دسمبر 2025 کو جموں و کشمیر کے فائنانس کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر بی آر شرما کو پہلے جموں و کشمیر اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے گزشتہ سال استعفیٰ دے دیا تھا۔
Published: undefined
ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری سے جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں منتخب پنچوں اور سرپنچوں کی مدت کار 9 جنوری 2024 کو ختم ہو گئی، اس لیے اب یہ انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ 2018 کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے بعد 4,291 پنچایتوں کے تقریباً 30 ہزار منتخب نمائندوں نے 10 جنوری 2019 کو عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی مدت کار ختم ہونے کے ساتھ ہی پنچایتی اداروں کو تحلیل کر دیا گیا اور پنچایت فنڈز کا انتظام معطل کر دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined