
فائل تصویر آئی اے این ایس
سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کی طرف سے اپنے غیر ملکی دوروں کے بارے میں شروع کی گئی تحقیقات کا جواب دیا ہے۔ نوین پٹنائک نے کہا کہ ان پر اور ان کے عہدیداروں کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات کا وقت آنے پر مناسب جواب دیا جائے گا۔
سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کہا، "میں نے بہت کم غیر ملکی دورے کیے ہیں، وہ سب صرف اڈیشہ سے متعلق کاموں کے لیے تھے، جن میں سے کچھ ریاست کے لیے بہت اہم تھے۔ میں جانتا ہوں کہ میرے اور میرے عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں کے بارے میں کچھ جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔" اس سے قبل 21 نومبر کو اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر وی کے پانڈیان کے غیر ملکی دوروں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
وزی اعلیٰ کے دفتر (سی ایم او) سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔ جاپان اور اٹلی کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے، ریلیز میں کہا گیا، "مختلف سماجی کارکنوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے مطابق، یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پٹنائک اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر پانڈیان نے 2022-23 اور 2023-24 کے دوران کئی غیر ملکی دورے کیے تھے۔"
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔