قومی خبریں

سابق وزیر اعلیٰ اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے کو دی مبارکباد

اسٹالن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’تملا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے لیڈر وجے کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد۔ عہدہ سنبھالتے ہی آج آپ کے ذریعہ دستخط شدہ اعلانات کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایم کے اسٹالن</p></div>

ایم کے اسٹالن

 

تمل ناڈو کے نو مقررہ وزیراعلیٰ وجے کو ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اسٹالن نے بھی مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں اسٹالن نے لکھا کہ ’’تملا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے لیڈر وجے کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد۔ عہدہ سنبھالتے ہی آج آپ کے ذریعہ دستخط شدہ اعلانات کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اسٹالن نے لکھا کہ نومقررہ وزیر اعلیٰ وجے فوری طور پر یہ کہنا شروع نہ کریں کہ ریاستی حکومت کے پاس فنڈز ہے مگر ضرورت ہے تو اسے عوام تک پہنچانے کی غیر متزلزل خواہش اور حکومت کرنے کی صلاحیت کا پاس ہونا۔ گزشتہ 5 سالوں میں کووڈ-19 اور سیلاب جیسے کئی مسائل اور مرکز کی این ڈی اے حکومت کی نظر اندازی کے باوجود، ہم نے عوام کے لیے متعدد فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں انہوں نے اس الزام کا ذکر کیا کہ ’’پچھلی حکومت نے  10 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض چھوڑا اور سرکاری خزانے کو خالی کر دیا"... جبکہ تمل ناڈو کے قرض کی سطح مقررہ حد کے اندر ہے۔

Published: undefined

اسٹالن نے کہا کہ ’’میں نے فروری کے بجٹ میں ہی تمل ناڈو حکومت کی مالی صورتحال کو واضح کردیا تھا۔ کیا آپ کو اس کی اطلاع نہیں تھی؟ کیا آپ نے عوام سے صرف وعدے کیے تھے؟ جن لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے، انہیں دھوکہ نہ دیں اور معاملے کو ٹالنے کی کوشش نہ کریں۔‘‘

Published: undefined

اسٹالن نے کہا کہ "وجے، آپ اب حکومت چلانے کی شروعات کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری طرح، آپ بھی جلد ہی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے طور طریقے سیکھ لیں گے۔ جن لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ ریاست کی پوری عوام کے ساتھ ہی میں بھی بھی یہی امید کرتا ہوں۔ تمل ناڈو کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined