قومی خبریں

حج 2022کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ بڑھاکر10 مئی تک کردی گئی۔ مختار عباس نقوی

صرف 15 اسٹیٹ حج کمیٹوں کے عازمین کیلئے ہی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ باقی ماندہ ریاستی حج کمیٹیوں کے عازمین کا سلیکشن بنا قرعہ اندازی کے ہی ہوا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی حج کمیٹی نے حج 2022کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی سے بڑھاکر10 مئی کردی ہے۔ یہ اطلاع مرکزی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین مختار عباس نقوی نے دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے آج ایک ریلیز میں بتایا کہ حج 2022کے منتخب عازمین کے لئے اپنے ضروری دستاویزات، پاسپورٹ اور 81000 روپے کی پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی تھی اب حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر 16 کے مطابق 10مئی 2022تک بڑھادی گئی ہے۔

Published: undefined

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ سبھی عازمین حج اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم جمع کرواکر اس کی رسید مرکزی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس میں اپنے پورے دستاویزات کے ساتھ صبح 10 سے شام چار بجے تک جمع کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد یعقوب شیخا نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے عازمین حج کیلئے پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات سمیت ایڈوانس رقم کی پہلی قشط 81000 روپیہ اب 10 مئی تک جمع کرا سکتے ہیں ۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان کو اس سال حج کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے 79 ہزار دوسو23 نششتیں فراہم کی گئی ہیں۔ 56 ہزار چھ سو ایک سیٹیں مرکزی حج کمیٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی نے آبادی کے لحاظ سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانصرام علاقوں کو نششتیں بانٹ دی ہیں۔ ان نششتوں پر قرعہ اندازی کا پروسیس بھی مکمل ہوچکا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق صرف 15 اسٹیٹ حج کمیٹوں کے عازمین کیلئے ہی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ باقی ماندہ ریاستی حج کمیٹیوں کے عازمین کا سلیکشن بنا قرعہ اندازی کے ہی ہوا ہے۔ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے عازمین کو 81 ہزار کی پہلی قسط اور دستاویزات جمع کروانے ہیں جس کی تاریخ 10 مئی تک بڑھادی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined