چھوٹو سلنڈر، تصویر سوشل میڈیا
ہندوستان میں مہنگائی کی مار لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ خاص طور سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس نے عام لوگوں کے بجٹ کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ یکم جون کی صبح کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 53.50 روپے اضافہ کی خبر نے عوام کو دھچکا دیا ہی تھا، اب یہ خبر بھی سامنے آ گئی ہے کہ 5 کلو والا چھوٹو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پوسٹ جاری کر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی نے 5 کلو والا چھوٹو ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگا کیا۔ پچھلے ایک ماہ میں چھوٹو ایل پی جی سلنڈر 272 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی مطلع کیا ہے کہ یکم جون کو چھوٹو سلنڈر کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا اور اس سے قبل یکم مئی کو 261 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ یعنی ایک ماہ میں 5 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 272 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ جانکاری دینے کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’پہلے مہنگائی مین نے عوام کو چھوٹو سلنڈر خریدنے کو کہا، پھر وصولی شروع کر دی۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل کانگریس نے پیر کی صبح کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیے جانے پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس نے ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’’مہنگائی مین مودی نے چابک پھر چلایا۔ آج کمرشیل سلنڈر 53.50 روپے مہنگا کر دیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined