
دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی
دہلی-این سی آر سال کے اپنے سب سے گرم دنوں سے گزر رہی ہے۔ آسمان سے آگ برس رہی ہے۔ جھلسا دینے والی دھوپ اور لو کے تھپیڑوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ 11 مئی سے یہاں مسلسل درجۂ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ بھی اس کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (IMD) کے اندازے کے مطابق اگلے چھ دنوں تک دہلی-این سی آر کو گرمی سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔ اسی طرح اگلے دو دنوں کے دوران لو سے لے کر شدید لو چلنے کا بہت زیادہ امکان ہے اور اس کے بعد بھی لو کی صورتِ حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined