قومی خبریں

جموں و کشمیر: ’مسجد نور‘ جل کر خاکستر، تحقیقات شروع

مسجد میں آگ لگنےکی خبر سن کر بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ اگرچہ وہ آگ کو بستی میں پھیلنے سےروکنے میں کامیاب ہوئےتاہم مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے سے نہ بچا سکے۔

تصویر سوشل  میڈیا
تصویر سوشل  میڈیا 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک مشہور مسجد جل کر خاکستر ہو گئی۔ یہ حادثہ ’مسجد نور‘ کے ساتھ پیش آیا ہے جسے آگ نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ بانڈی پورہ کی ناز کالونی میں واقع اس مسجد نور کی تیسری منزل سے ہفتہ کی علی الصبح قریب چار بجے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Published: 22 Jun 2019, 5:10 PM IST

مسجد میں آگ لگنے کی خبر سن کر بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ اگرچہ وہ آگ کو بستی میں پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تاہم مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے سے بچا نہ سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد نور کی جس تیسری منزل پر آگ لگی، وہاں تبلیغی جماعت کا ضلعی مرکز بھی بنا ہوا تھا۔

Published: 22 Jun 2019, 5:10 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ پولس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس آتش زدگی کے واقعہ میں کئی اہم کاغذات کے خاک ہو جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ دراصل چونکہ مسجد میں تبلیغی جماعت کا دفتر بھی تھا، اس لیے وہاں اہم دستاویزات بھی رکھے جاتے تھے۔

Published: 22 Jun 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jun 2019, 5:10 PM IST