قومی خبریں

مشہور و معروف نشانہ باز جسپال رانا کا 49 سال کی عمر میں انتقال، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں لہرایا تھا ترنگا

جرمنی میں منعقدہ شوٹنگ ورلڈ کپ سے واپس لوٹتے وقت رانا کو اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد انہیں دہلی کے ساکیت واقع میکس سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>جسپال رانا، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جسپال رانا، تصویر سوشل میڈیا

 

دنیائے کھیل کے لیے جمعہ (12 جون) کی صبح ایک نہایت افسوسناک اور حیران کر دینے والی خبر لے کر آئی ہے۔ ہندوستان کے مشہور ترین نشانے بازوں میں شمار ہونے والے اور ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ جسپال رانا کا اچانک 49 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جرمنی میں منعقدہ شوٹنگ ورلڈ کپ سے واپس لوٹتے وقت رانا کو اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد انہیں دہلی کے ساکیت واقع میکس سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کی سرجری بھی کی گئی، لیکن اس کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا اور انہوں نے اسپتال میں آخری سانس لی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined