قومی خبریں

معروف اداکارہ سورا بھاسکر کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت

اداکارہ سورا بھاسکر نے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ساتھ پیدل سفر کیا، جس کی تصویر منظر عام پر آئی ہیں۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور عوامی مسائل پر اکثر آواز اٹھانے والی سورا بھاسکر نے جمعرات کے روز انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ساتھ پیدل سفر کیا، جس کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی اس 'بھارت جوڑو یاترا' کو 85 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ سورا بھاسکر کی موجودگی سے اس یاترا کو مزید مقبولیت حاصل ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اس وقت راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا قافلہ مدھیہ پردیش کے اُجّین سے گزرا ہے۔ جہاں سورا بھاسکر کو اس ریلی میں راہل گاندھی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ راہل گاندھی کے ساتھ سورا بھاسکر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کوئی فلم اسٹار کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنا ہو۔ سورا بھاسکر سے پہلے راہل کی یاترا میں اداکارہ رشمی دیسائی، ریا سین، آکانکشا پوری، پوجا بھٹ اور تجربہ کار اداکار امول پالیکر جیسے کئی فلمی ستارے شرکت کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined