قومی خبریں

مہاراشٹر میں شدید گرمی! تعلیمی بورڈ کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان

مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے ریاستی کے سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے سبھی اسکولوں میں جمعہ سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

ممبئی: مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے ریاستی کے سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے سبھی اسکولوں میں جمعہ سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے جمعرات کی شب ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے اگر ریاست کے دیگر بورڈز کے اسکول مقررہ وقت پر چل رہے ہیں یا ایسے اسکول جہاں اہم تعلیمی سرگرمیاں چل رہی ہیں، تو اسکول انتظامیہ اپنی سطح پر تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

دریں اثنا، موسم کی خرابی کی وجہ سے ریاست بھر میں شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے، جس سے لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور ریاست کے بیشتر مقامات پر دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔