قومی خبریں

پٹنہ میں اسپائس جیٹ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ٹیک آف کے دوران انجن میں لگی آگ

بہار کی راجدھانی پٹنہ کے ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے، طیارے میں آگ لگنے کی خبر ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ سے میں ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی، طیارے میں آگ لگنے کی خبر ہے۔ دہلی جانے والے اس طیارے کو پٹنہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے۔ اس طیارے میں 185 افراد سوار تھے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے پٹنہ کے جے پرکاش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 12.10 بجے اڑان بھری تھی۔ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی اس طیارے کے ایک پنکھے میں آگ لگ گئی۔ طیارے کے پنکھے میں لگی آگ نیچے موجود لوگوں کو بھی نظر آ رہی تھی۔

لوگوں نے جب طیارے کے پنکھے سے شعلے نکلتے دیکھے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پٹنہ پولیس کو دی۔ اس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع ایئرپورٹ پر دی گئی، جس کے بعد طیارے کو واپس لوٹنے کے لئے کہا گیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق طیارے کو بیہٹا ایئرفورس اسٹیشن پر لینڈ کرایا جانا تھا لیکن پھر اس طیارے کو پٹنہ کے جے پرکاش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، انجینئرنگ ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ طیارے کے مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے ہی گڑبڑی تھی اور ٹیک آف کے دوران ہی جہاز میں زوردار آواز آ رہی تھی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ جب طیارہ رن وے پر موجود تھا تو اس میں سے کھڑکھڑاہٹ کی آوازیں آ رہی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined