
فوٹو ویڈیو گریم
اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز پیر کو گورنر آنندی بین پٹیل کی تقریر کے ساتھ ہوا۔ اس دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی کا ہنگامہ اور نعرے بازی بھی جاری رہی۔ گورنر نے کہا کہ ریاست میں 6 کروڑ لوگوں کو غربت سے نجات دلائی گئی ہے۔ ریاست میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 سے اب تک 129 جرائم پیشہ کو مختلف الزامات میں عمر قید یا دیگر قوانین کے تحت قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔وہیں دو کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
Published: undefined
اسمبلی میں ایک طرف گورنر ریاستی حکومت کی تعریف کررہی تھیں وہیں دوسری اپوزیشن کئی معاملوں میں حکومت کی ناکامی کا الزام لگا کر’ گوبیک،گوبیک‘ نعرے لگارہا تھا۔ اس دوران اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اپنا اقتصادی سروے پیش کیا حالانکہ سماج وادی پارٹی کی شدید مخالفت کے بعد اسمبلی کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
Published: undefined
پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ممبران اسمبلی نے ایوان میں ہنگامہ کیا۔ انہوں نے ’واپس جاؤ، واپس جاؤ‘ کے نعرے لگائے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پرایس پی ایم ایل اے زاہد بیگ ’ایس آئی آر‘ اور فارم 7 کا مسئلہ اٹھانے اسمبلی پہنچے۔ وہ نعرے لگاتے ہوئے پلے کارڈ اٹھائے اسمبلی میں داخل ہوئے۔ ان کے ساتھ اپوزیشن پارٹی کے کئی دیگر ممبران اسمبلی بھی نعرے لگارہے تھے۔ اپوزیشن ایس آئی آر، کوڈین کف سیرپ کی اسمگلنگ اور امن و امان جیسے مسائل پر حکومت کو گھیرنے کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ کے قریب ایک بڑا مظاہرہ کیا جس میں منی کارنیکا گھاٹ اور ایس آئی آر سمیت کئی مسائل پراپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایس پی کے سینئر لیڈر راجندر چودھری نے کہا کہ حکومت کا بجٹ محض دھوکہ ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں ہنگامے کے اندیشے کے پیش نظر اسمبلی احاطے میں اترپردیش پولیس کے ساتھ ساتھ آر آر ایف کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ پورے علاقے کو بیریکیڈ کر کے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اتوار کے روز ہوئی آل پارٹی میٹنگ میں تعاون کی یقین دہانیوں کے باوجود پہلے دن حکمراں اور اپوزیشن کے درمیان تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔
Published: undefined
اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج گورنر کی تقریر کے بعد اتر پردیش کا اقتصادی سروے بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ریاستی حکومت اپنی اقتصادی کامیابیوں کو پیش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ ہم نے اتر پردیش کو پسماندگی سے نکالا ہے اور اسے ہندوستانی معیشت میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر قائم کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined