کیرالہ میں سائیکل چلاتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی آج کیرالہ میں پُرزور انداز سے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے انتخابی اجلاس سے خطاب بھی کیا، کارنر میٹنگ بھی کی اور سڑک پر سائیکل بھی چلائی۔ کوٹایم کے پتوپلی میں انھوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ کیرالہ میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان کا جلسہ میں موجود لوگوں نے تالیوں کی گونج کے ساتھ خیر مقدم کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے جمع بھیڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس چاہتی ہے خواتین کیرالہ کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ دراصل ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب کیرالہ کی وزیر اعلیٰ ایک خاتون ہوگی۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کیرالہ کی خواتین اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کریں۔ وہ جو بھی کرنا چاہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں۔ کانگریس یہ یقینی بنائے گی کہ خواتین اپنی خواہش کے مطابق جہاں جانا چاہیں اور جہاں ملازمت کرنا چاہیں، اس کے لیے آزادی ہوں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے انتخابی جلسہ میں کانگریس کے ذریعہ دی گئی ’گارنٹی‘ کا بھی ذکر کیا، جو اس نے کیرالہ میں برسراقتدار ہونے پر عوام کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان میں خواتین کو ریاستی ٹرانسپورٹ کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت اور کالج جانے والی طالبات کے لیے 1000 روپے کی ماہانہ امداد شامل ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم خواتین کو کہیں بھی جانے کے لیے آزادی دینا چاہتے ہیں، اسی مقصد سے ہماری گارنٹی میں کے ایس آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت یاترا کو شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے ایف سی آر اے میں ترمیم سے متعلق بل کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایف سی آر اے میں ترمیم کے لیے بل لایا جانا ہے، جو تشویش ناک بات ہے۔ کیونکہ اس بل کے تحت صرف آر ایس ایس ہی بیرون ملکی فنڈ حاصل کر سکے گا، دیگر تنظیموں پر روک لگا دی جائے گی۔‘‘ انھوں نے سوال کیا کہ آخر آر ایس ایس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ ان کے لیے الگ اصول ہیں؟ وہ آگے کہتے ہیں کہ ’’وہ (آر ایس ایس والے) نفرت پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں۔ بی جے پی بھی اسی طرح کام کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
پتوپلی میں تقریب سے خطاب کرنے کے بعد راہل گاندھی نے موجودہ رکن اسمبلی اومن چانڈی اور کانگریس امیدوار کے ساتھ سائیکل چلائی۔ اومن اپنی انتخابی تشہیر میں سائیکل چلا رہے ہیں اور اسی میں شامل ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے ان کے ساتھ کچھ میل تک سائیکل کی سواری کی۔ حالانکہ اس عمل سے سیکورٹی اہلکاروں کو مشقت کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ انھیں راہل گاندھی کے پیچھے دوڑ لگانی پڑی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined