قومی خبریں

نتیش حکومت کی کوششوں سے 9 سالوں میں 3.77 کروڑ افراد خط غربت سے باہر

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی گزشتہ 18 سالوں میں کی گئی ایماندارانہ کوششوں کی وجہ سے بہار ایک بیمار ریاست سے ترقی یافتہ ریاست بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار ریاستی جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پالیسیوں اور فلاحی اسکیموں کی وجہ سے ریاست کا ایک بڑا طبقہ گزشتہ 9 سالوں میں کثیر جہتی غربت سے باہر نکل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں بہار کے 3 کروڑ 77 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے باہر آئے ہیں۔

Published: undefined

بہار کی غربت کی شرح 51.89 فیصد سے کم ہو کر 33.76 فیصد پر آگئی ہے۔مسٹر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ حکومت ہند کے نیتی آیوگ کے ذریعہ کثیر جہتی غربت کو تعلیم، صحت اور معیار زندگی میں بہتری کے پیمانے پر ناپا جاتا ہے اور یہ پوری ریاست کے لئے فخر کی بات ہے کہ ان تمام پیرامیٹرز میں بہار کا مقام دوسری ریاستوں سے بہت بہتر ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی گزشتہ 18 سالوں میں کی گئی ایماندارانہ کوششوں کی وجہ سے بہار ایک بیمار ریاست سے ترقی یافتہ ریاست بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت عوام سے نہ صرف وعدے کرتی ہے بلکہ ان وعدوں کو اپنی فلاحی پالیسیوں اور اسکیموں کا حصہ بھی بناتی ہے۔ جس کے مثبت نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے محدود وسائل کے باوجود ملک اور دنیا میں بہار کی ترقی کی ایک شاندار مثال پیش کی ہے۔ آج ، نتیش کمار کی پالیسیوں کی پوری دنیا میں ستائش ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined