قومی خبریں

بھائی! کرسی کے لئے خاندان کا شیرازہ مت بکھیرو، سپریا سولے کی اجیت پوار سے جذباتی اپیل

سپریا سولے نے اجیت پوار سے جذباتی انداز میں کہا ہے کہ تمہارے پارٹی کے چھوڑ کر جانے سے نہ صرف ریاست کو دھچکا لگا ہے بلکہ اس سے پورے پوار خاندان کی یکجہتی کو بھی ٹھیس پہنچی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ’سیاست کیلئے خاندان میں انتشار نہیں ہونا چاہیئے تم کچھ بھی کرو لیکن نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے کر پھر پارٹی میں واپس آ جاؤ‘ اس قسم کی جذباتی اپیل مہاراشٹر کے نومنتخب نائب وزیر اعلی کی چچا زاد بہن و رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اجیت پوار سے کی ہے۔ سپریا سولے نے اجیت پوار سے کہا کہ تمہارے پارٹی کے چھوڑ کر جانے سے نہ صرف ریاست کو دھچکا لگا ہے بلکہ اس سے پورے پوار خاندان کی یکجہتی کو بھی ٹھیس پہنچی ہے ۔

Published: 24 Nov 2019, 9:40 AM IST

اجیت پوار کے این سی پی سے بغاوت کر کے گزشتہ روز نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے پر سپریا سولے نے مزید کہا کہ پوار خاندان نے ریاست میں جو خدمات انجام دی ہیں اس سے پوری ریاست واقف ہے نیز کرسی حاصل کرنے کیلئے خاندان کا شیرازہ نہیں بکھیرنا چاہیئے ۔

Published: 24 Nov 2019, 9:40 AM IST

این سی پی رکن پارلیمنٹ نے اجیت پوار کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ تم سے بات کریں گے لیکن تم پہلے استعفی دے کر آؤ اور تمہاری جو شرائط ہیں اس پر بھی چرچا کریں گے اور انہیں قبول کیا جائے گا۔

Published: 24 Nov 2019, 9:40 AM IST

ایک جانب جہاں سپریا سولے نے اجیت پوار کی گھر واپسی کیلئے جذباتی اپیل کی ہے وہیں اجیت پوار کو منانے کے لئے این سی پی کے تین لیڈران سنیل تٹکرے ، دلیپ ولسے پاٹل اور حسن مشرف اجیت پوار کے گھر بھی پہنچے تھے۔ انہیں منانے کی کوشش کافی کوشش کی گئی تھی لیکن ذرائع کے مطابق اجیت پوار نے این سی پی میں واپس آنے سے انکار کر دیا اور یہ بھی کہا کہ اگر این سی کی جانب سے پی بی جے پی کی حمایت نہیں کی جائے گی تو پارٹی ٹوٹ جائے گی اور بڑے پیمانے پر بغاوت ہو گی۔ جس کا خمیازہ نہ صرف پارٹی کو بھگتنا پڑے گا بلکہ شرد پوار کا قد بھی قومی سطح پر کم ہو جائے گا۔

Published: 24 Nov 2019, 9:40 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Nov 2019, 9:40 AM IST