قومی خبریں

راجستھان پنچایت انتخابات: کیا مینا راجستھان میں وزیراعلیٰ کے چہرے میں تبدیلی چاہتے ہیں؟

کابینی وزیر کیروڑی لال مینا نے یہاں تک کہا کہ منوہر کھٹر کو ہٹا کر اور نایاب سنگھ سینی کو وزیر اعلیٰ بنا کر بی جے پی نے ہریانہ میں دوبارہ جیت حاصل کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

راجستھان میں پنچایتی انتخابات میں کراری شکست کے بعد بی جے پی کے اندر اندرونی کشمکش کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ کابینہ کے وزیر کیروڑی لال مینا نے یہاں تک کہا کہ منوہر کھٹر کو ہٹا کر اور نایاب سنگھ سینی کو وزیر اعلیٰ بنا کر بی جے پی نے ہریانہ میں دوبارہ جیت حاصل کی تھی۔

بی جے پی کے دفتر میں ریاستی صدر مدن راٹھور سے ملنے آئے کیروڑی لال مینا سے جب میڈیا نے پنچایت انتخابات میں شکست کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم برین ا سٹارمنگ اور جائزہ کے ذریعہ شکست کی وجہ جانیں گے۔ ہم خامیوں کو دور کریں گے اور عوام کا اعتماد جیتنے کی کوشش کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ شکست کی ذمہ داری سب کو مل کر قبول کرنی چاہیے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ پنچایتی نتائج کا اسمبلی انتخابات پر کتنا اثر پڑے گا، کیروڑی لال مینا نے جواب دیا کہ چہرہ بدل کر جیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں ایسا ہی ہوا تھا۔ پارٹی نے منوہر لال کھٹر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر نیاب سنگھ سینی کو نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیا۔ وزیر اعلیٰ کے چہرے میں تبدیلی کی وجہ سے ہریانہ میں بی جے پی دوبارہ جیت گئی۔

حالانکہ انہوں نے راجستھان میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا نہ تو براہ راست مطالبہ کیا اور نہ ہی تجویز کیا، لیکن جس طرح انہوں نے کھل کر ہریانہ کی مثال دی اور سابق اور موجودہ وزرائے اعلیٰ کا نام لیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی راجستھان میں بھی اپنے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرے، تاکہ وہ دوبارہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکے۔ان کے اس بیان سے سیاسی طوفان برپا ہونے کا یقین ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔