قومی خبریں

تمل ناڈو میں وزراء کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم، محکمہ داخلہ وزیر اعلیٰ وجئے نے اپنے پاس رکھا

تمل ناڈو لوک بھون نے وزیر اعلیٰ جوسف وجئے سمیت 10 وزراء کو محکمے الاٹ کر دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ وجئے محکمہ عوامی فلاح، جنرل ایڈمنسٹریشن، پولیس، خواتین و نوجوان بہبود کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوسف وجئے</p></div>

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوسف وجئے

 

تصویر: سوشل میڈیا

تمل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ جوسف وجئے کی سفارش پر گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے ریاست کی نئی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی۔ لوک بھون کی جانب سے ہفتہ (16 مئی) کو جاری آفیشیل لسٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ جوسف وجئے نے محکمہ داخلہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن جیسے کچھ اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

Published: undefined

تمل ناڈو لوک بھون نے وزیر اعلیٰ جوسف وجئے سمیت 10 وزراء کو محکمے الاٹ کیے ہیں، جس کے بعد ریاست میں عوام کے لیے کام کیے جانے کا سلسلہ آگے بڑھے گا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ وجئے محکمہ عوامی فلاح، جنرل ایڈمنسٹریشن، پولیس، خواتین و نوجوان بہبود کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ادھو ارجن کو تعمیرات عامہ اور محکمہ ترقیٔ کھیل کی ذمہ داری ملی ہے اور کے اے سینگوٹین محکمہ مالیات سنبھالیں گے۔ اسی طرح کے جی ارون راج کو محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ محکمہ خاندانی بہبود اور پی وینکٹ رمنن کو محکمہ فوڈ و سول سپلائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محکمہ توانائی و قانون کی ذمہ داری آر نرمل کمار کے سپرد کی گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو میں قلمدانوں کی تقسیم سے 2 روز قبل، یعنی 14 مئی کو ریاستی حکومت نے پولیس محکمہ میں وسیع پھیر بدل کرتے ہوئے 10 سے زائد سینئر پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا تھا۔ ان میں خفیہ سیل کے بھی افسر شامل ہیں۔ حکومت کے ذریعہ جاری کیے گئے حکم کے مطابق خفیہ سیل میں پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) بی بالا ناگا دیوی کو ٹرانسفر کر سائبر جرائم سیل (چنئی) کا ڈی جی پی بنایا گیا ہے۔ ملناڈو کوآپریٹو ملک پروڈیوسر ایسو سی ایشن کے چیف وجلنس افسر راجیو کمار کو ٹریننگ پولیس ڈائریکٹر جنرل (چنئی) بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined