قومی خبریں

امریکہ-ایران جنگ بندی میں توسیع کے باوجود ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں اتھل پتھل، کیا کہتے ہیں ماہرین؟

ایک تجزیہ کار نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کی توسیع کا اعلان، اس جنگ بندی پر ایران کی بے حسی اور مشتبہ رد عمل کا مطلب ہے کہ غیر یقینی ابھی جاری رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر مارکیٹ</p></div>

شیئر مارکیٹ

 

بدھ کے روز ہندوستانی شیئر بازار میں شدید گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ صبح کے سیشن میں سینسیکس اور نفٹی دونوں میں تقریباً ایک فیصد کی کمی آئی۔ یہ گراوٹ حیرت انگیز اس لیے ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے لیے 22 اپریل کی اپنی جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ دراصل گرتا ہوا روپیہ، تیل کی بڑھتی قیمتیں اور دیگر عوامل نے سرمایہ کاروں کو تذبذب میں ڈال دیا ہے۔ نتیجۂ کار سینسیکس 800 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,500 کی سطح سے نیچے آ گیا، جبکہ نفٹی 50 میں 200 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ 24,400 کی سطح سے نیچے پھسل گیا۔ بنچ مارک انڈیکس مسلسل 3 سیشنز سے جاری تیزی کے سلسلے کو توڑنے کے قریب ہیں۔

Published: undefined

سینسیکس میں ایچ سی ایل ٹیک کے شیئر سب سے زیادہ نقصان میں رہے۔ چوتھی سہ ماہی کے نتائج سے سرمایہ کاروں کے مایوس ہونے کے بعد کمپنی کے شیئر میں تقریباً 5 فیصد کی شدید گراوٹ آئی۔ ٹیک مہندرا، انفوسس اور ٹی سی ایس جیسے دیگر آئی ٹی شیئرز میں بھی 2 سے 5 فیصد تک کی کمی آئی۔ اس رجحان کے برعکس ہندوستان یونی لیور اور این ٹی پی سی کے شیئرز میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، اور یہ بنچ مارک انڈیکس میں سب سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والے شیئرز میں شامل رہے۔

Published: undefined

براڈر مارکیٹس نے بنچ مارک انڈیکس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ نفٹی مڈکیپ 100 اور نفٹی اسمال کیپ 100 انڈیکس سبز نشان میں رہے اور ان میں معمولی اضافہ درج کیا گیا۔ سیکٹورل سطح پر نفٹی آئی ٹی میں تقریباً 4 فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ سب سے زیادہ نقصان والا سیکٹر رہا۔ اس کے برعکس نفٹی ایف ایم سی جی میں تقریباً ایک فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ این ایس ای پر تقریباً 1,407 شیئرز میں کمی آئی، جبکہ 1,561 شیئرز میں اضافہ ہوا اور 101 شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Published: undefined

شیئر مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے والے وجے کمار کا کہنا ہے کہ بازار کا یہ دور نہایت اتار چڑھاؤ بھرا اور غیر یقینی ہے، لیکن یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاری میں برقرار رہنا کتنا اہم ہے۔ اس ماہ اب تک نفٹی میں 10 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ براڈر مارکیٹس نے بنچ مارک انڈیکس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اور بی ایس ای 500 میں تقریباً 15 فیصد کا ریٹرن ملا ہے۔ بازار میں اچانک آنے والی یہ تیزی ’شارٹ کورنگ‘ جیسے تکنیکی عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ کل جب ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں سست تھیں، تب بھی بازار میں تیزی دیکھی گئی، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے۔

Published: undefined

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کے اعلان اور اس پر ایران کی بے حسی و مشتبہ رد عمل کا مطلب ہے کہ غیر یقینی کا یہ دور ابھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس دوران سرمایہ کار بازار کے اہم رجحانات پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ مالیاتی شعبے کے اچھے نتائج سے اس سیگمنٹ کو سہارا مل رہا ہے۔ اچھے نتائج کی وجہ سے کیپیٹل مارکیٹ سے جڑے اسٹاکس اچھی کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ پاور سیکٹر سے متعلق اسٹاکس بھی بہتر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined